Jang News:
2025-11-05@20:06:11 GMT

کوٹری اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

کوٹری اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب

دریائے سندھ میں کوٹری اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہے۔

کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 28 ہزار اور سکھر بیراج پر 4 لاکھ 82 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

گڈو بیراج پر سیلاب نچلے درجے میں تبدیل ہوگیا، بہاؤ کم ہوکر 3 لا کھ 76 ہزار کیوسک رہ گیا۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔  

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سکھر ، غیر قانونی پارکنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر شہر میں انکروچمنٹ اور غیر قانونی پارکنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا، شہر کے مختلف علاقوں میں انکروچمنٹ، غیر قانونی پارکنگ اور لوڈر چنگ چی گاڑیوں کی آمد و رفت نے شہریوں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کیلیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ شاہی بازار، گھنٹہ گھر، نشتر روڈ، غریب آباد، اور دیگر مرکزی علاقوں میں روزانہ ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، جس کے باعث عوام کو پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بازاروں کے اندر دکانداروں نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں تک قبضہ جما رکھا ہے جبکہ لوڈر چنگ چی اور ریڑھی والے دن بھر سڑکوں پر مال اتارتے اور لوڈ کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ دکانداروں کی جانب سے تجاوزات کے باعث خواتین، بزرگ اور اسکول جانے والے بچوں کو راستہ ملنا دشوار ہو گیا ہے۔عوامی، سیاسی و سماجی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر شہر بھر میں مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈر اور چنگ چی گاڑیوں کے لیے صبح کے اوقات مخصوص کیے جائیں۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری
  • حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں کو صلہ مل گیا
  • حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں کو صلہ مل گیا
  • سیلاب متاثرین میں 10 ارب روپے سے زاید تقسیم کر دیے، پنجاب حکومت
  • سکھر ، غیر قانونی پارکنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا
  • کراچی، رواں سال ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کا سیلاب، ریسکیو ادارے نے اعدادوشمار جاری کر دیے
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بینک الفلاح کا مزید 50 لاکھ ڈالرعطیہ کرنے کا اعلان
  • سکھر: شہر بھرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑاتے ہوئے
  • سکھر میں صفائی کا فقدان، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے، انتظامیہ غائب
  • کوٹری: صفائی کا عملہ غائب، شہر بھرمیں گندگی کے ڈھیر لگ گئے