روس کے تازہ حملوں میں تین یوکرینی ہلاک ہو گئے، یوکرینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
روس کے تازہ حملوں میں تین یوکرینی ہلاک ہو گئے، زیلنسکی
ادارت: کشور مصطفیٰ
روس نے گزشتہ شب یوکرین کے کئی علاقوں پر فضائی حملے کیے، جن میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ یہ بات یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے آج ہفتہ 20 ستمبر کو کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے گزشتہ شب کے حملوں میں 40 میزائل اور کروز میزائل اور تقریبا 580 ڈرونز استعمال کیے۔زیلنسکی کے مطابق، ’’تمام شب یوکرین روس کے وسیع حملوں کا نشانہ بنا… ایسا ہر ایک حملہ کوئی فوجی ضرورت نہیں ہے، بلکہ یہ روس کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے تاکہ عام شہریوں کو دہشت زدہ کیا جائے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جائے۔
(جاری ہے)
‘‘زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی علاقے دنیپروپیترووسک، مائیکولائیو، چیرنیہیو اور ژاپوریژیا کے علاوہ پولٹاوا، کییف، اوڈیسا، سومی اور خارکیف کے علاقوں میں آبادیاں بھی ان حملوں کی زد میں آئیں۔
علاقائی گورنر، سیرہی لیساک نے ٹیلیگرام پر لکھا کہ جنوب مشرقی علاقے دنیپروپیترووسک میں ایک شخص ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون اور میزائل کے مشترکہ حملے میں رہائشی عمارتوں، فارم ہاؤسز اور صنعتی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔
زیلنسکی نے ٹیلیگرام پر لکھا کہ یوکرین نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنا اور یورپ کا دفاع کر سکتا ہے۔ انہوں نے ملک پر ایک حفاظتی ڈھال بنانے، فضائی دفاع کو مضبوط بنانے، ہتھیاروں کی ترسیل بڑھانے اور روس پر پابندیوں کو دوگنا کرنے کے لیے مشترکہ کارروائی کا مطالبہ کیا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حملوں میں میں تین روس کے
پڑھیں:
مسجد، اسپتال اور رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر، 83 فلسطینی شہید
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ،وزارت صحت
اسرائیلی فوج نے غزہ میں سفاک بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الشفا اسپتال کے قریب حملہ کیا جس کے نتیجے میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسی طرح ال اہلی اسپتال کے قریب بمباری میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
غزہ شہر میں فضائی حملوں سے ایک مسجد اور کئی رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ صرف ایک دن میں 83 فلسطینی اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کا نشانہ بنے، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب چین اور سعودی عرب نے اسرائیلی فوجی آپریشن کی سخت مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ، کینیڈا، فرانس اور آئرلینڈ نے بھی ان حملوں کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔