Jasarat News:
2026-07-24@03:07:53 GMT

کیلیفورنیامیں بھارتی انجینئر پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

کیلیفورنیامیں بھارتی انجینئر پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کلارا میں 30 سالہ بھارتی انجینئر پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محمد نظام الدین ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کا رہائشی تھا۔ واقعہ 3 ستمبر کو پیش آیا تھا جہاں محمد نظام الدین کو سانتا کلارا کی پولیس نے کمرے میں چھری کے ساتھ پایا۔ اِس دوران محمد نظام الدین نے اپنے ایک زخمی روم میٹ کو قابو کیا ہوا تھا۔ سانتا کلارا پولیس کا کہنا ہے کہ اِنہیں 911 پر ایک کال موصول ہوئی تھی جس میں گھر کے اندر جھگڑے اور چھری سے حملے کی اطلاع دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق موقع پر پہنچنے کے بعد نظام الدین کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور فائرنگ کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا، بعدازاں اِسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اِسے مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ اِس کے روم میٹ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ سانتا کلارا پولیس ڈیپارٹمنٹ اور کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کا دفتر اس واقعے کی مشترکہ تحقیقات کر رہا ہے۔ دوسری جانب محمد نظام الدین کے اہلِ خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ سے پہلے خود نظام الدین نے ہی پولیس کو مدد کے لیے فون کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا بیٹا ایک خاموش مزاج شخص تھا اور اْس نے امریکا میں ملازمت کے دوران نسلی امتیاز، ہراسانی اور اْجرت میں دھوکا دہی کے خلاف آواز بلند کی تھی۔ نظام الدین کے اہل خانہ نے بیٹے کی لنکڈ اِن پوسٹس کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں نظام الدین نے واضح الفاظ میں لکھا تھا کہ میں نسلی نفرت، امتیاز، ہراسانی، اذیت، اْجرت میں دھوکا دہی اور ناجائز برطرفی کا شکار رہا ہوں۔ سفید فام برتری اور نسل پرست امریکی ذہنیت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اہل خانہ کے مطابق اِن کے بیٹے نے اپنی زندگی میں اپنے کھانے میں زہر ملانے، زبردستی گھر سے نکالے جانے اور مسلسل نگرانی کیے جانے جیسے سنگین حالات کا اظہار بھی کیا تھا۔ نظام الدین کے والد نے بھارتی وزارتِ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کروائی جائے اور اِن کی میت وطن واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محمد نظام الدین نظام الدین کے سانتا کلارا

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک