قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز

راولپنڈی: قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس دوران 4 دہشتگرد مارے گئے، یہ دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ دہشتگردوں کے خاتمےکے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشتگردی مہم جاری رکھیں گے تاکہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا ناسور مکمل ختم کیا جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسوڈان میں جنگی جرائم کا خدشہ، عالمی فوجداری عدالت کا سخت انتباہ معرکۂ 1948؛ گلگت بلتستان کی آزادی کی داستانِ شجاعت، غازی علی مدد کی زبانی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کا 13 برس سے زیر التواء نیا بلاک تکمیل کے قریب پاکستان اور رومانیہ کا بحری تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد؛ سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز

پڑھیں:

نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگ گئی، 21 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2026ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ہوٹل میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے 21 افراد جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہوٹل مالکان کی جانب سے حفاظتی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کے جنوبی علاقے مالویہ نگر میں واقع ’فلورش اسٹے بی اینڈ بی‘ نامی ہوٹل میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، دہلی فائر سروس کو آگ لگنے کی اطلاع ملی، تو اس کے بعد فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں، واٹر ٹینکرز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ آگ اور دم گھٹو دھوئیں کے باعث عمارت میں موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی، اس دوران دو خواتین کو جان بچانے کے لیے عمارت سے نیچے چھلانگ لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا، امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 40 سے زائد افراد کو عمارت سے بحفاظت نکالا، جبکہ ابتدائی طور پر تہہ خانے سے 3 افراد کو زندہ نکالا گیا، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

آگ پر قابو پانے کے بعد ہوٹل کی انتظامیہ کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کے انکشافات سامنے آئے ہیں کہ مذکورہ ہوٹل کو دہلی حکومت کی ’بیڈ اینڈ بریک فاسٹ اسکیم‘ کے تحت صرف 6 کمرے چلانے کی قانونی اجازت حاصل تھی، لیکن ہوٹل کے اندر غیر قانونی طور پر 25 کمرے قائم کیے گئے تھے، جن میں سے کچھ کمرے تو تہہ خانے میں بھی بنائے گئے تھے، اس انکشاف کے بعد ہوٹل میں فائر سیفٹی اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ آتشزدگی اتنی شدید تھی کہ عمارت کا اگلا حصہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا اور کئی منزلوں کی کھڑکیاں دھوئیں اور شعلوں کی وجہ سے سیاہ ہو گئیں، اس سلسلے میں بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور حادثے کے محرکات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مالویہ نگر سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مقتولین کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے درج ذیل مالی امداد کا اعلان کیا، جس کے تحت ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کے لیے 2 لاکھ بھارتی روپے فی کس اور اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے 50 ہزار بھارتی روپے فی کس امداد دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگ گئی، 21 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد