ہراسانی اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افغان گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی میں ہراسمنٹ ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث منظم افغانی گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف بور کے پانچ عدد پستول اور آئس برامد ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم، شاہد خان ، محمد ابراہیم خوشحال اور عین الحق کے ناموں سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کےخلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ گروہ نے کم عمر لڑکوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کا بھی انکشاف کیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے جبکہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غیر قانونی تعمیر ات ، ایس بی سی اے افسر سمیت 13 ملزمان گرفتار
کراچی:(نیوزڈیسک)
صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے لیاری نیا آباد میں بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسر سمیت 13 ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی۔
صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت کے روبرو لیاری نیا آباد میں بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسر سمیت 13 ملزمان کی ضمانت مسترد کردی۔
اینٹی کرپشن نے ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، 3 ملزمان درخواست ضمانت پر فیصلے کے وقت موجود نا ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں ہو سکے۔ گرفتار ملزمان میں امتیاز شیخ، آفتاب سومرو، علی خان، شکیل میمن و دیگر شامل ہیں۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان نے لیاری میں نیا آباد کے علاقے میں بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دی تھی۔