دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 48 گھنٹوں سے بجلی غائب، کراچی کے کئی علاقے پانی سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 48 گھنٹوں سے زائد وقت سے معطل ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بریک ڈاؤن 26 جون کی رات 10 بجے پیش آیا جس کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے کے 3 پمپ ہاؤس کے 2 پمپ بند ہوگئے۔
پمپنگ بند ہونے کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہو رہی ہے جبکہ اب قلت کا خدشہ بھی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بریک ڈاؤن کو 48 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے فالٹ تاحال درست نہیں کیا جا سکا جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان کے مطابق پمپ بند ہونے کے باعث ناظم آباد، نیو کراچی، لانڈھی، کورنگی اور دیگر علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر کو مجموعی طور پر 185 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اعلیٰ حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں صورتحال کی سنگینی سے مکمل طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور غیر ضروری استعمال سے اجتناب کریں تاکہ موجودہ بحران پر قابو پایا جا سکے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کی فراہمی میں تعطل زیر زمین کیبل فالٹ کے باعث پیش آیا، علاقے میں بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث فالٹ کی درستگی میں دشواری کا سامنا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ پانی کی نکاسی ہوتے ہیں فالٹ کو دور کیا جائے گا جس کے بعد پانی کی سپلائی بحال ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے-الیکٹرک کی ٹیمیں علاقے میں موجود اور واٹر بورڈ کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے الیکٹرک کی فراہمی پانی کی کے باعث
پڑھیں:
کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
مشتعل افراد نے دونوں ملزمان کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری میں دن دیہاڑے ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، کلینک سے نکل کر واک پر جانے والے ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی۔
لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔
لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کر کے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔
ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ مقتول ڈاکٹر کو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے نشانہ بنایا، وہ حسب معمول لیاری ایکسپریس وے کے ٹریک پر واک کے لیے جا رہے تھے۔