لاہور:

پنجاب میں جدید ٹرانسپورٹ کے بڑے منصوبے کے تحت الیکٹرک بسیں صوبے بھر میں دوڑیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ای بس پراجیکٹ سمیت مختلف ٹرانسپورٹ منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے جنوبی پنجاب اور دُوردراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر ای بسیں فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر نئی سہولت صرف بڑے شہروں کو دینا اب ماضی کی بات ہے، ہم دیہات کو بھی بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔

انہوں نے حکم دیا کہ پہلے مرحلے میں 24 اضلاع کو 240 ای بسیں دی جائیں جب کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی کے لیے اگست سے اکتوبر کے دوران 500 ای بسیں فراہم کی جائیں گی۔ مزید 600 ای بسیں نومبر سے دسمبر تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں پہنچائی جائیں گی۔

پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ کو 400 ای بسیں فراہم کی جائیں گی تاکہ ماحولیاتی بہتری کے ساتھ سفری سہولیات بھی فراہم کی جا سکیں۔

گجرانوالہ بی آر ٹی منصوبے پر بھی اجلاس میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مریم نواز نے ہدایت دی کہ گجرانوالہ بی آر ٹی کو پورے شہر اور مضافاتی علاقوں سے منسلک کرنے کے لیے 80 فیڈر بسیں چلائی جائیں۔

راہوالی سے ایمن آباد تک 22 کلومیٹر طویل بی آر ٹی سسٹم میں 28 اسٹیشن بنائے جائیں گے جب کہ گکھڑ منڈی تک توسیع کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ ہر 8 منٹ بعد دونوں سمتوں میں بس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس منصوبے کے لیے 4 الیکٹرک بس ڈپو بھی قائم کیے جائیں گے اور روٹ پر ٹریفک کنٹرول کے لیے سمارٹ سلوشنز استعمال کیے جائیں گے۔

فیصل آباد میں اورنج لائن اور ریڈ لائن منصوبوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ریڈ لائن 23.

4 کلومیٹر طویل ہو گی اور اس میں 24 اسٹیشن ہوں گے، جس سے روزانہ 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد مسافر مستفید ہو سکیں گے۔

اورنج لائن 29 کلومیٹر پر مشتمل ہو گی اور 21 اسٹیشن پر ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے۔  مریم نواز نے ہدایت دی کہ فیصل آباد انڈسٹریل زون فیڈمک سے سلامی چوک تک کا روٹ بھی شامل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو تمام عوامی فلاحی منصوبے بلا تاخیر شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بسوں کے روٹس عوام کی آمدورفت کو مدنظر رکھ کر مقرر کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی ضروریات کا صحیح تعین کر کے وسائل فراہم کیے جائیں، کیونکہ تمام اضلاع ان کے لیے برابر ہیں اور ترقی کے سفر میں ہر علاقے کو یکساں سہولتیں ملنی چاہییں۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز کیے جائیں فراہم کی کے لیے

پڑھیں:

"سہولت آن دی گو" بازاروں کی تکمیل کیلئے اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر 

سٹی42: پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عوامی ریلیف کی فراہمی کا مشن بھرپور انداز میں جاری,  زیر تعمیر "سہولت آن دی گو" بازاروں کی تکمیل کے لیے اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔

سہولت بازاروں کے گرد فری ہوم ڈلیوری سروس کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو اشیائے خورونوش گھر بیٹھے معیاری نرخوں پر میسر آ سکیں۔

ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں اشیاء کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے سرپرائز وزٹ کریں گی تاکہ خریداروں کو محفوظ اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی اتھارٹی نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 25 اضلاع میں 36 سہولت بازار فعال ہیں، جبکہ 11 اضلاع میں نئے "سٹیٹ آف دی آرٹ" بازار تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

Currency Exchange Rate Tuesday September  23, 2025

ڈاکٹر کرن خورشید نے 105 تحصیلوں سے متعلق سہولت بازاروں کی رپورٹس جلد پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔


 
 

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، وفاقی کمپنی کو صوبے میں ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کی ہدایت
  • پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے جامع منصوبہ تیار
  • پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے جامع منصوبہ تیار
  • سیلاب کے نام پر سیاسی دکانیں بند کردی جائیں، عظمیٰ بخاری
  • پنجاب میں سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا
  • حکومت سندھ کی جانب سے خواتین میں مفت الیکٹرک اسکوٹیز تقسیم
  • سندھ میں خواتین کیلیے الیکٹرک پنک سکوٹیز تقسیم ؛ پنک ٹیکسیز کی بھی نوید
  • سی پیک کی 14ویں جے سی سی ایک تاریخی موڑ ،نئے منصوبوں شامل کئے جائیں گے؛ احسن اقبال
  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی
  • "سہولت آن دی گو" بازاروں کی تکمیل کیلئے اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر