گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کے متعلق درخواست 2جولائی کو سماعت کے لئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کے متعلق درخواست 2جولائی کو سماعت کے لئے مقرر کردی ۔
(جاری ہے)
جسٹس سلطان تنویر احمد ، صدر کسان بورڈ ظفر حسین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے ،عدالت نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے لا افسران کو رپورٹ پیش کے لئے مہلت دے رکھی ہے،درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا یے ، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت مقرر نہیں کی،گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے کسانوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حکومت نے کسانوں کو مل مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔حکومت کے اس اقدام سے کسان تباہ ہو جائیگا، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گندم کی قیمت مقرر
پڑھیں:
ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپر کے لیے درخواست جمع کرانے کی تاریخ مقرر کردی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور۔XIII اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی۔III کے ضمنی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کے تحت یہ سہولت سرکاری ملازمین، پاک فوج کے افسران و جوانوں، ان کے بیوی اور بچوں کو بھی حاصل ہے، بشرطیکہ وہ رجسٹرڈ ووٹرز ہوں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ حلقہ انتخاب سے باہر رہائش پذیر ہوں۔
ترجمان کے مطابق اسی طرح باہمی معذوری کے شکار افراد جو سفر کرنے کے قابل نہ ہوں اور جن کے پاس نادرا کا جسمانی معذوری کا لوگو والا قومی شناختی کارڈ ہو، بھی اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جیل یا حراست میں موجود قیدی بھی پوسٹل بیلٹ کے حق دار ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ افراد جنہیں ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا ہو، بشمول پولیس اہلکاران، اپنی تعیناتی کے تین دن کے اندر پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائیں۔ پوسٹل بیلٹ کی درخواست مقررہ فارم پر متعلقہ حلقہ کے دفاتر میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پوسٹل بیلٹ کا فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ وہ ووٹرز جنہیں پوسٹل بیلٹ جاری کیا جاتا ہے، وہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
مزید کہا گیا کہ پوسٹل بیلٹ کی درخواست ووٹر کے متعلقہ دفتر یا محکمہ سے تصدیق شدہ ہونی ضروری ہے تاکہ غیر مجاز افراد اس سہولت کا غلط استعمال نہ کر سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews الیکشن کمیشن پوسٹل بیلٹ پیپرز ترجمان الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات وی نیوز