حال ہی میں مقامی فلائٹ آپریشن کا لائسنس حاصل کرنیوالی ایئر کراچی نے ملک کے مختلف اہم شہروں میں اسٹیشن مینیجرز کی بھرتی کے لیے نئی مہم کا آغاز کر دیا ہے، ان شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سکھر اور کوئٹہ شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق، وہ متحرک اور تجربہ کار افراد کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے جو ایئرپورٹ آپریشنز کو مڈ سے سینئر سطح کے انتظامی عہدوں پر سنبھال سکیں۔ ملازمت کے اس موقع کے لیے مرد و خواتین دونوں درخواست دے سکتے ہیں، تاہم خواتین کو خاص طور پر درخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے تاکہ ایئر کراچی کی بھرتی کی جامع پالیسی کو فروغ دیا جا سکے۔

آسامیوں کی نوعیت

اس ضمن میں ابتدائی طور پر ملک کے 7 اہم شہروں میں اسٹیشن مینیجر کی آسامی کے لیے اشتہار دیے گئے ہیں، کُل وقتی اس پوسٹ کے لیے مڈ سے سینیئر مینجمنٹ سطح کا تجربہ درکار ہے جبکہ عمر کی حد زیادہ سے زیادہ 35 سال رکھی گئی ہے، درخواست دینے کی آخری تاریخ 5 جولائی 2025 ہے۔

اہلیت کے تقاضے

درخواست دہندہ کے پاس بیچلرز ڈگری ہونا ضروری ہے، خاص طور پر ایوی ایشن مینجمنٹ، بزنس ایڈمنسٹریشن، ٹریول و ٹورازم یا متعلقہ شعبوں میں جبکہ  انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن یعنی IATA جیسے مستند سرٹیفکیٹس کو اضافی قابلیت تصور کیا جائے گا۔

کم از کم 5 سالہ ایئرلائن یا ایئرپورٹ آپریشنز کا تجربہ ضروری ہے، جن میں سے 2 سال کسی سپروائزری یا مینیجری عہدے پر گزارے ہوں۔

کام کا ماحول

یہ ملازمت تیز رفتار اور چیلنجنگ ایئرپورٹ ماحول میں انجام دی جائے گی جس میں رات، ویک اینڈ اور تعطیلات کے دوران بھی کام کرنا پڑ سکتا ہے۔ امیدواروں کو ہنگامی صورتحال اور غیر متوقع آپریشنل مسائل سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔

درخواست کا طریقہ

دلچسپی رکھنے والے امیدوار 5 جولائی 2025 تک اپنا سی وی اور کور لیٹر [email protected] پر ای میل یا آن لائن https://lnkd.

in/ekqYxdcD درخواست دے سکتے ہیں، درخواست کے عنوان میں متعلقہ شہر کا نام درج کرنا ضروری ہے۔

ایئر کراچی کیا ہے؟

ایئر کراچی ایک نیا پاکستانی نجی ایئرلائن منصوبہ ہے جسے کراچی کے کاروباری حلقوں کی مشترکہ کوشش سے قائم کیا گیا ہے، جس نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 5 جون 2025 کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس حاصل کیا ہے، ایئر لائن کا آغاز لیز پر حاصل کیے گئے 3 جہازوں کے ساتھ ہوگا۔

ایئر کراچی کے اس منصوبے میں سرمایہ کاری تقریباً 5  ارب روپے  کی گئی ہے، جس میں ایک سو سرمایہ کار شامل ہیں، ہر ایک نے تقریباً 50 ملین روپے صرف کیے ہیں، ایئرلائن نے پی آئی اے کے ساتھ مینٹیننس کا معاہدہ طے کیا ہے، ایئر لائن ایک سال بعد انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کا آغاز ابتدائی طور پر مشرقِ وسطیٰ کی پروازوں سے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

IATA اسٹیشن مینیجر آن لائن انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ای میل ایئر کراچی پی آئی اے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس سرمایہ کاری سول ایوی ایشن اتھارٹی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیشن مینیجر ا ن لائن انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ای میل ایئر کراچی پی ا ئی اے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس سرمایہ کاری سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر کراچی کے لیے

پڑھیں:

جڑواں شہروں میں کل سے 14اگست تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند،ٹریفک پلان جاری

جڑواں شہروں میں کل سے 14اگست تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند،ٹریفک پلان جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)14اگست جشن ازادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے موٹر وے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل 13 اگسٹ دوپہر 12 بجے سے 14اگست صبح 03 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔جی ٹی روڈ پشاور سے پنڈی انے والی ہیوی ٹریفک کو سنگجانی کے مقام پر روک دیا جائے گا۔
جی ٹی روڈ لاہور سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ٹی چوک کے مقام پر روک دیا جائے گا ۔پشاور اور لاہور سے براستہ موٹروے نے والی ہیوی ٹریفک کو لنک روڈ سے اسلام باد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعوام تیاری پکڑلیں،محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی عوام تیاری پکڑلیں،محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی سپریم کورٹ کی کورٹ فیسوں میں اضافہ، نئی فیسوں کی تفصیلات سب نیوز پر الیکشن کمیشن ، تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی تاریخ یکم ستمبر مقرر آئینی، ٹیکسز اور مالیاتی پٹیشنز سنگل کے بجائے ڈویژن بینچ سنے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر جاری بااثرسیاسی افراد کے ڈیٹا تک محدود رسائی،آئی ایم ایف کا پاکستان سے عہدوں کا غلط استعمال روکنے پر زور پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جڑواں شہروں میں کل سے 14اگست تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند،ٹریفک پلان جاری
  • ایئرلائنز نے جشن آزادی کے سلسلے میں کون سے ممالک کے ٹکٹس پر کتنا ڈسکاؤنٹ دیا ہے؟
  • لاہور ٹرمینل کی توسیع، کراچی رن وے کی اپ گریڈیشن جاری ہے، پی اے اے
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش: ایئر انڈیا کا امریکا کے لیے فضائی سروس معطل کرنے کا اعلان
  • ڈمپر کی ٹکر سے بھائی، ہہن جاں بحق، معاوضے کا اعلان نہ کرنے پر سندھ اسمبلی میں گرما گرمی
  • ایران ایئر کا پاکستان کیلیے براہ راست پراوزیں چلانے کا اعلان
  • کراچی؛ ڈمپر کے بائیک کو ٹکر مارنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے بیان کی نفی ہو گئی
  • کراچی: ڈمپر نے بہن بھائی کو کچل دیا، والد زخمی، مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپر جلا دیئے
  • کراچی؛ واٹر ٹینکر سے حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے بند کر دی
  • کراچی کے حالات کشیدہ، واٹر ٹینکر حادثے کے بعد ڈمپر ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے بند کر دی