مریم نواز کا جنوبی پنجاب کے 24 اضلاع کیلئے بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
مریم نواز کا جنوبی پنجاب کے 24 اضلاع کیلئے بڑا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 ای بسیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پر بریفنگ اور ای بس پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ درو دراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر ای بسیں فراہم کی جائیں۔
مریم نواز نے ہدایت کی کہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔ انہوں نے 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 ای بسیں دینے کی ہدایت کی۔
پہلے مرحلے میں آنے والی 240 ای بسیں 24 اضلاع کو فراہم کر دی جائیں گی۔ لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی کیلیے 500 ای بسوں کی فراہمی اگست سے اکتوبر تک ہوگی جبکہ نومبر سے دسمبر تک 600 الیکٹراک بسیں مزید آئیں گی۔ پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت شیخوپورہ، ننکانہ، قصور اور لاہور کو 400 ای بسیں فراہم کی جائیں گی۔
اجلاس میں گوجرانوالہ بی آر ٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، پراجیکت کو پورے شہر اور مضافات سے منسلک کرنے کیلیے 80 فیڈر بسیں چلائی جائیں گے، راہوالی تا ایمن آباد تقریباً 22 کلومیٹر طویل بی آر ٹی سسٹم پر 28 اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔
اجلاس میں گوجرانوالہ بی آر ٹی کو گکھڑمنڈی تک توسیع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، گوجرانوالہ بی آر ٹی سسٹم پر ہر آٹھ منٹ کے بعد دو طرفہ ٹرانسپورٹ میسر ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے گوجرانوالہ میں بی آر ٹی کے روٹ پر ٹریفک کو سمارٹ سلوشن سے کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔ بی آر ٹی کیلیے 4 ای بس ڈپو قائم کیے جائیں گے۔
اجلاس میں فیصل آباد میں اورنج لائن اور ریڈ لائن ٹرانسپورٹ سسٹم پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، ریڈ لائن بس سروس 23.
اورنج لائن 29 کلومیٹر طویل 21 سٹیشن پر مشتمل ہوگی جس پر ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے۔
مریم نواز کی ہدایت پر فیڈمک سے سلامی چوک تک روٹ بھی شامل کیا گیا۔ انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو عوامی افادیت کے تمام پراجیکٹ بلا تاخیر شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ای بسوں کے روٹس عوام کی آمدورفت کو مدنظر رکھ کر مقرر کرنے کا حکم دیا۔
اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ سسٹم روٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ عوامی ضروریات کا تعین کر کے بسیں دینے چاہتے ہیں صرف عوام کیلیے سوچنا ہے، سب اضلاع میرے لیے برابر ہیں ترقی کے سفر میں یکساں مواقع اور سہولتیں ملنی چاہئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کے معطل کیے گئے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی، مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی عدنان قتل کیس: سابق سینیٹر چودھری تنویر کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم امریکا میں پیدا بچوں کی شہریت سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ ابو کے پاس بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ایران کا اسرائیل پر طنزیہ وارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہونہار طلبا و طالبات کو خوشخبری سنا دی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے طلبہ کے لیے ’ہونہار اسکالرشپ‘ پروگرام کا آن لائن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پیارے طلبہ! آپ کے خواب پنجاب کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔
My dear students of Punjab!
Your dreams are the heartbeat of Punjab’s future.
Through the HONAHAR Scholarship Program, Alhamdolillah, 80,000 young minds have been given the wings to thrive, 50,000 already receiving their scholarships, 30,000 more on the way, and many more to…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 10, 2025
انہوں نے بتایا کہ اب تک اس پروگرام کے تحت 80 ہزار سے زیادہ باصلاحیت طلبہ کو تعلیمی پرواز کے لیے پر دیے جا چکے ہیں، جن میں سے 50 ہزار نوجوان پہلے ہی اس اسکالرشپ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جبکہ مزید 30 ہزار طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے، اور مستقبل میں اس تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’ہونہار اسکالرشپ‘ گزشتہ برس سے 67 جدید اور مستقبل سے ہم آہنگ شعبوں میں طلبہ کے لیے تعلیم کے دروازے کھول رہا ہے، تاکہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اعتماد اور شوق کے ساتھ اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں اور اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی کامیابی ہی ان کا اصل فخر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خوشخبری سنا دی مریم نواز ہونہار طلبا و طالبات وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز