وزیراعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی، 26 ارکان کو معطل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
معطل اپوزیشن ارکان اسمبلی 15 روز اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے26 ارکان اسمبلی کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ معطل ارکان پر جاری اور آئندہ اجلاسوں کے 15 روز ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سپیکر ملک احمد خان نے جمعرات کو اجلاس کی کارروائی سے متعلق واضح رولنگ دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اسمبلی میں تقریر کے دوران احتجاج اپوزیشن کو مہنگا پڑ گیا، سپیکر نے ہنگامہ آرائی پر 26 اپوزیشن ارکان کو معطل کر دیا، معطل اپوزیشن ارکان اسمبلی 15 روز اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے26 ارکان اسمبلی کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ معطل ارکان پر جاری اور آئندہ اجلاسوں کے 15 روز ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سپیکر ملک احمد خان نے جمعرات کو اجلاس کی کارروائی سے متعلق واضح رولنگ دی تھی۔سپیکر نے گزشتہ روز اپوزیشن کے ہنگامے پر اس کے نتائج سے بھی آگاہ کیا تھا۔
سپیکر نے رولز210 کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے ارکان کو معطل کیا ہے۔ معطل ارکان میں ملک فہد محمود، ملک تنویر اسلم، سید رفعت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللہ خان، علی آصف، ذوالفقار علی، احمد مجتبیٰ چودھری، شاہد جاوید، محمد اسماعیل، خیال احمد کاسترو، رانا شہباز احمد، طیب راشد، امتیاز احمد، علی امتیاز وڑائچ، محمد نعیم، رائے محمد مرتضی اقبال، راشد طفیل، چودھری اعجاز شفیع، خالد زبیر نثار، صائمہ کنول، رانا اورنگزیب، سجاد احمد، اسامہ اصغر گجراور شعیب امیر شامل ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ارکان اسمبلی کو معطل کر کر دیا
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر عالمی کانفرس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئیں
برازیل (ویب ڈیس)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عالمی کاپ 30 کانفرس (سی او پی 30 ) میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں۔
سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر صوبائی وزرا بھی وزیرا علیٰ کے ہمراہ ہیں۔
مریم نواز کاپ 30 کانفرس میں ماحولیاتی بہتری کے اپنے وژن اور اقدامات پر خطاب کریں گی، برزایل میں کانفرس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب اور الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اپنا وژن اجاگر کریں گی جبکہ وہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کے لیے اپنا موقف پیش کریں گی۔
اس موقع پر مریم نواز بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کی قیادت اور ماہرین سے بھی ملاقات کریں گی۔