امریکا ہمیں غیر اخلاقی طور پر فوجی دھمکیاں دے رہا ہے، وینزویلا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
یوان گل پنٹو نے بتایا کہ امریکا ہمیں اس لیے دھمکیاں دے رہا ہے کیوں وہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی بےپناہ تیل اور گیس کے دولت غیر ملکی طاقتوں کو لوٹنے کی اجازت دے دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وینزویلا کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا ہمیں فوجی دھمکیاں دے رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے وزیرِ خارجہ یوان گل پنٹو نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں غیر قانونی طور پر فوجی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ یوان گل پنٹو نے بتایا کہ امریکا لاطینی امریکا پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا وہ ان ممالک کی حمایت پر شکرگزار ہیں جو کیریبین اور لاطینی امریکا پر امریکی جنگ کی خواہش کی مخالفت کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا امریکا ہمیں اس لیے دھمکیاں دے رہا ہے کیوں وہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی بےپناہ تیل اور گیس کے دولت غیر ملکی طاقتوں کو لوٹنے کی اجازت دے دیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دھمکیاں دے رہا ہے امریکا ہمیں کہ امریکا
پڑھیں:
دہشت گرد غیر ملکی ایجنٹ, دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے،بلوچستان حکومت
دہشت گرد غیر ملکی ایجنٹ, دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے،بلوچستان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے ریاست کی رٹ چیلنج نہیں ہونے دیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ کل ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا تھا کل ہماری فورسز اس گھر تک پہنچیں جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے، فورسز پر اس گھر سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد جہانزیب نے سرنڈر کیا جو ان کا ساتھی زندہ گرفتار ہوا یہ دہشت گرد دالبندین کے علاقے میں دہشت گردوں کی بھرتی کرتا تھا یہ ایک ہارڈ کور دہشت گرد گرفتار ہوا ہے یہ دالبندین میں اسلحہ سپلائی کرتا تھا۔
انہوں ںے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے ریاست کی رٹ چیلنج نہیں ہونے دیں گے، بلوچستان میں قیام امن کے لیے کام کررہے ہیں، دہشت گردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دیں گے وہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد، بلوچوں کے نام پر اسٹیٹ کو ڈی اسٹیبلائزڈ کررہے ہیں کس نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات نہیں کیے؟
ہم پر کوئی دبا نہیں تھا پھر بھی ہم نے مذاکرات کی کوشش کی مینگل صاحب اور مالک صاحب کی جماعتوں کے لوگ بھی ہمارے ساتھ تھے، ایک لوگ وہ ہیں جنہوں ںے بندوق نہیں اٹھائی اور ایک وہ ہیں جنہوں نے بندوق اٹھائی ہوئی ہے، اگر کوئی محروم ہے تو کیا وہ لوگوں کو قتل کرنا شروع کردے؟ یہ وائلنس کا کوئی جواز نہیں ہے، اسے ہم کبھی ناراض بلوچ اور کبھی محرومی کا نام دیتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ لاپتا افراد سے متعلق ماہ رنگ بلوچ پروپیگنڈا کررہی ہیں، ہم ریاست کے اندر ریاست بنانے نہیں دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایچ-1 بی ویزا کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، 8 امریکی متبادل ورک ویزے کونسے؟ ایچ-1 بی ویزا کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، 8 امریکی متبادل ورک ویزے کونسے؟ اسلامی معیشت کے ماہر اور تاریخ کے پہلے ڈگری یافتہ امام کعبہ: سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم کون ہیں؟ کولمبین صدر کی اقوام متحدہ میں ٹرمپ پر کڑی تنقید، امریکی وفد اجلاس چھوڑ کر چلاگیا یوکرینی صدر نے جنگ کے خاتمے پر عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی پنجاب: سیلاب نقصانات کے سروے کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ سیلاب متاثرین کی مدد کو انا کا مسئلہ کیوں بنالیا گیا، وفاق کو عالمی مدد مانگنی چاہیے تھی، بلاولCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم