پاکستان سے روایتی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی جیت گیا،بھارتی اینکر پرسن کا بڑا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔
ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور “اسٹریٹجک ریسورس” استعمال نہیں کیا جاتا۔
ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے ہتھیار کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، لیکن بھارت ابھی تک اس حقیقت کو نظرانداز کرتا رہا ہے۔
پالکی شرما نے اعتراف کیا کہ جنگ کے بعد صرف میدانِ جنگ میں ہی نہیں بلکہ بیانیے کی جنگ میں بھی بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور یہ ایک بڑی ناکامی ہے جس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سوریا کمار یادیو کو عمان کیخلاف میچ میں روہت شرما کی یاد کیوں آئی، ویڈیو وائرل
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو عمان کے خلاف میچ میں ٹاس کے وقت ٹیم میں تبدیل کھلاڑیوں کے نام بھول گئے۔
ٹاس جیتنے کے بعد جب پریزینٹر روی شاستری نے ان سے ٹیم میں کی گئی تبدیلیوں سے متعلق پوچھا تو سوریا کمار سوچ میں پڑگئے۔
بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، ہرشت رانا اور ارشدیپ سنگھ لیکن ٹاس کے موقع پر کپتان سوریا کمار نے ہرشت کا نام لیا تاہم دوسرے کھلاڑی کا نام انہیں یاد نہ آسکا۔
سوریا کمار نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میں روہت شرما بن گیا ہوں‘۔
https://x.com/GURmeetG9/status/1969040281149354344
واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما کے ساتھ دو مرتبہ ایسا ہوچکا ہے کہ وہ ٹیم میں تبدیل کیے گئے کھلاڑیوں کا نام بھول گئے تھے۔