Jasarat News:
2025-09-21@19:32:30 GMT

کٹھمنڈو: بے روزگاری کے سبب نیپالی عوام بیرون ملک جانے لگی

اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT

کٹھمنڈو: بے روزگاری کے سبب نیپالی عوام بیرون ملک جانے لگی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کٹھمنڈو: جنوبی ایشیا کی ریاست پھارپنگ سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق نیپال کی ناقص اقتصادی صورتحال کے باعث ملک کے نوجوان مقامی حالات سے نا امید ہو کر روزگار کے بہتر مواقع کے لیے بیرونی ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیپالی عوام کا کہنا ہے کہ ملک میں تو تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی روزگار کے کوئی مواقع میسر نہیں ہیں۔
نیپال سے متعلق ورلڈ بینک کے اعداد و شمار نے بتا یا کہ ملک میں 15 سے 24 برس تک کی عمر کا نوجوان بے روزگار ہے۔
عالمی بینک کے مطابق نیپالی عوام کو ملک میںروزگار کے کوئی مواقع نظر نہیں آتے، ایسے شہریوں کی تعداد کئی ملین بنتی ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ نیپالی عوام کا ایک بڑا حصہ بیرون ملک کام کرتا ہے، حتیٰ کہ علاقہ پھارنگ سے ہر دوسرے گھرانے کا کوئی نہ کوئی بندا سمندر پار کام کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیپالی عوام

پڑھیں:

یونان، اسپین اور جاپان میں فلسطین حمایت مظاہرے، اسرائیل میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایتھنز: غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں فلسطین حمایت مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارچ کے شرکا نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور یونانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیے جائیں اور فلسطینی عوام کی حمایت میں مؤثر کردار ادا کیا جائے۔

اسی طرح اسپین میں ہیلتھ ورکرز نے ہاتھوں پر سرخ رنگ لگا کر غزہ میں جاری قتلِ عام کی علامتی مذمت کی اور عالمی برادری سے فلسطینی عوام کی نسل کُشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسپین سمیت یورپی ممالک کو انسانی حقوق کی بالادستی کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

جاپان میں بھی سماجی کارکنوں نے فلسطینی پرچم اٹھا کر ٹوکیو کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے۔

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے ممالک دوہرے معیار ترک کریں اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کو تسلیم کریں۔

دوسری جانب اسرائیل کے اندر بھی نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی شہری جمع ہوئے اور اپنی ہی حکومت سے غزہ کے ساتھ فوری جنگ بندی معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

خیال ر ہے کہ ایک جانب عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں مگر دوسری طرف غزہ میں امریکا اور اسرائیل امداد کے نام پر دہشت گردی کر رہے ہیں اور عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ مسلم حکمران بھی کھلی بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی:اسرائیلی وزیراعظم کا برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے اعلان پرردعمل
  • یونان، اسپین اور جاپان میں فلسطین حمایت مظاہرے، اسرائیل میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ
  • اسلام آباد؛ جعلسازی سے تین بچوں کو اپنے بچے ظاہر کرکے بیرون ملک جانے والے 5 مسافر آف لوڈ
  • کراچی: گارڈن میں گٹر کی صفائی کیلئے جانے والے 3 خاکروب دم گھٹنے سے ہلاک
  • جعفر ایکسپریس کو بلوچستان جانے سے روک دیا گیا
  • ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہونگے،مریم کیریو
  •  آرمی ایکٹ کے تحت دادرسی نہیں توپھر کوئی کہاں جائے؟جسٹس منصور
  • پرائیویٹ حج اسکیم، آج سے عازمین درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں
  • چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا محمدی کالونی عزیز آباد کا دورہ