مریم نواز کیخلاف احتجاج پر اپوزیشن کے 26 ارکان 15 دن کے لیے معطل
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خلاف احتجاج مہنگا پڑ گیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں غیر پارلیمانی رویے پر اپوزیشن کے 26 ارکان کو 15 دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔
یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا جب گزشتہ روز ایوان کے اجلاس میں اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں شور شرابا کیا اور ’چور چور‘ کے نعرے لگائے۔
اپوزیشن ارکان نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر احتجاج کیا، پلے کارڈز لہرائے اور ایوان کا ماحول کشیدہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں مریم نواز نے غصے سے دیکھا تو ڈپٹی اسپیکر ،وزرا نے اپوزیشن کی طرف دوڑ کیوں لگائی ؟
اسپیکر نے اس رویے کو ایوان کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کا اعلان کیا اور متعلقہ 26 ارکان کی 15 روزہ معطلی کا حکم دیا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے بدعنوانی اور گورننس کے حوالے سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب حکومت کا مؤقف ہے کہ اپوزیشن ایوان کی کارروائی کو روک کر عوامی مسائل پر بحث سے فرار چاہتی ہے۔
اسپیکر کے فیصلے کے بعد اپوزیشن نے اس معطلی کو غیرجمہوری قرار دیتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے، جبکہ حکومتی بینچز اسے ایوان کے نظم و ضبط کی بحالی کے لیے ضروری قدم قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اپوزیشن پنجاب اسمبلی مریم نواز معطلی نوٹیفیکیشن وزیراعلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن پنجاب اسمبلی مریم نواز معطلی نوٹیفیکیشن وزیراعلی پنجاب اسمبلی اپوزیشن کے مریم نواز کے لیے
پڑھیں:
مریم نواز کا جنوبی پنجاب میں اپنا سیکریٹریٹ لگانے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مہینے میں ایک بار جنوبی پنجاب میں سیکریٹریٹ لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بسوں کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں سینٹرل یا ساؤتھ نہیں پورے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہیں، بار بار پنجاب کا نام لے کر لکیر کھینچنے کی بات کی جارہی ہے، جو جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں ان کو بھی اقتدار ملا، انہوں نے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کا کیا حال ہے میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی، بلاول میرے چھوٹے بھائی ہیں وہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو سمجھائیں، بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے 10ہزار ملتا ہے، ہم جس کا گھر گرا اسے 10لاکھ دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الیکٹرک بس ڈیرہ غازی خان مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب