اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے، پاکستان اور بھارت جنگ میں بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ واضح ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مشکل وقت میں ساتھ دے کر ثابت کیا کہ وہ ایران کا سچا دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔   ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی بھی شریک تھے۔ ایاز صادق نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، دنیا کو اس وقت جنگوں کی نہیں، امن کی ضرورت ہے۔   اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں ہمیشہ امن کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کیا ہے، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے، پاکستان اور بھارت جنگ میں بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ واضح ہو گیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ اسرائیلی اقدام علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان نے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

اقبالؒ اسلام کی روح اور فارسی ادب کی خوشبو سے پہچانے جاتے ہیں‘ ایرانی سفیر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-08-20
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میںایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اقبالؒ اسلام کی روح اور فارسی ادب کی خوشبو سے پہچانے جاتے ہیں،اقبالؒ نے ایران اور پاکستان کے درمیان فکری و تہذیبی پل قائم کیا۔یومِ اقبال پر ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے خصوصی پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال کو دلی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، اقبالؒ اسلام کی روح اور فارسی ادب کی خوشبو سے پہچانے جاتے ہیں، اقبالؒ نے ایران اور پاکستان کے درمیان فکری و تہذیبی پل قائم کیا، اقبالؒ کا پیغام ایمان و اتحاد آج بھی سرحدوں سے ماورا ہے۔ایرانی سفیرنے کہا کہ اقبالؒ کی تعلیمات انسانیت کے لیے لازوال چراغِ رہنمائی ہیں، ایران علامہ اقبال کو امتِ مسلمہ کا مشترکہ فکری و روحانی اثاثہ تسلیم کرتا ہے،علامہ اقبال دونوں برادر ممالک کے درمیان دائمی تعلق کی علامت ہیں۔ رضا امیری مقدم نے کہا کہ 9 نومبر کو ایرانی شمسی تقویم میں ”یومِ اقبال” کے طور پر شامل کر لیا گیا، اقبالؒ دانائی، اخوت اور بھائی چارے کا استعارہ ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • فتنۂ الخوارج اور اس کے بھارت نواز سہولت کار پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں؛ صدرِ مملکت
  • اقبالؒ اسلام کی روح اور فارسی ادب کی خوشبو سے پہچانے جاتے ہیں‘ ایرانی سفیر
  • شجاعت حسین سے جرمن سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کیلئے عملی اقدامات پر زور
  • چودھری شجاعت سے جرمن سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کیلئے عملی اقدامات پر زور
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالی باف ملاقات کر رہے ہیں
  • ترک صدر کی شہباز شریف سے ملاقات، پاک افغان جنگ بندی اور غزہ میں استحکام پر زور
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی ملاقات
  • گورنر سندھ سے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف کی ملاقات، تجارت سمیت دوطرفہ تعاون پر گفتگو
  • ایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام
  • امریکا، پاکستانی سفیر کی وسط ایشیا امور کے معاون سیکریٹری سے ملاقات