پنجاب اسمبلی میں مریم نواز نے غصے سے دیکھا تو ڈپٹی سپیکر ،وزرا نے اپوزیشن کی طرف دوڑ کیوں لگائی ؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ایوان میں وارننگ جاری کی گئی کہ اگر اپوزیشن گیلری میں اگر کسی مہمان نے کوئی نعرے بازی کی تو گارڈز انہیں گیلری سے باہر نکال دیں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ایوان میں اس وارننگ کے بعد ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ مکمل ہونے پر اپنی تقریر شروع کی ،تو اپوزیشن نے ایوان کے اندر نعرے لگانے شروع کردیے کہ ’کون بچائے گا پاکستان، عمران خان عمران خان‘، کے نعرے لگانے شروع کردیے، پھر اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے اپنی سیٹوں سے اٹھ کر وزیراعلیٰ مریم نواز کے سامنے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کرنا شروع کردیا ،اپوزیشن نے وزیر اعلی پنجاب کی تقریر کے دوران خوب شور شرابا کیا
جب اپوزیشن نے مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف نعرے لگانا شروع کیے تو مریم نواز نے غصے سے اپوزیشن کی طرف دیکھا تو ڈپٹی اسپیکر اور وزرا اپوزیشن کی طرف دوڑے اور مخالف نعروں پر اپوزیشن کو چپ کروانے میں لگ گئے ،بات یہاں تک پہنچ گئی کہ ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن کے رکن اسمبلی رانا شہباز کے منہ پر ہاتھ رکھ کر انہیں چپ کروانے کی کوشش کی۔
صوبائی وزیر رانا سکندر، فیصل کھوکھر، چیف ویب رانا ارشد، صہیب بھرت سمیت دیگر وزرا اپوزیشن کو چپ کروانے کی کوشش کرتے رہے ۔ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر چنڑ اور وزراء نے کہا کہ اپوزیشن نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نعرے بازی کی بجائے کوئی اور نعرے لگائے، نواز شریف، مریم نواز چور ہے کہ نعرے لگانے سے گریز کریں ، اس ساری صورتحال کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کو روکنے کی کوشش کی اور کہا بیٹھ کر بات کریں ،یہ کوئی طریقہ نہیں ہے مگر اپوزیشن نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کو نتائج کی دھمکی کیوں دی؟اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے مسلسل ااحتجاج پر اپوزیشن اراکین کو دھمکی دی کہ اب آپ لوگوں کو اس احتجاج کے سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے، مگر اپوزیشن نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔
اس دوران نماز کا وقفہ ہوا ، وزیراعلیٰ نے دوبارہ تقریر شروع کی تو اپوزیشن نے پھر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا ۔
وزیر اعلی مریم نواز نے اپوزیشن کے احتجاج اور سخت نعروں کے باوجود اپوزیشن کا شکریہ ادا کیا، اس ساری صورتحال پر کل اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان پریس کانفرنس کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اپوزیشن اسپیکر پنجاب اسمبلی مریم نواز نعرے نوازشریف ہنگامہ وزیراعلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن اسپیکر پنجاب اسمبلی مریم نواز نوازشریف ہنگامہ وزیراعلی اسپیکر پنجاب اسمبلی مریم نواز نے اپوزیشن نے اپوزیشن کے اپوزیشن کو نے اپوزیشن وزیر اعلی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ملکی سیاست میں شدید ہلچل کے دوران نیویارک پہنچ گئیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ معاملے پر ملکی سطح پر جاری شدید سیاسی ہلچل کے درمیان نیویارک پہنچ گئیں۔
وہ جمعہ کی شام کو امریکا (نیو یارک) پہنچی تھیں، اور متوقع طور پر اتوار (آج) کو کسی دوسری امریکی ریاست کا سفر کریں گی۔
سفارتی اور سرکاری حلقوں کے مطابق اس دورے کا مقصد خفیہ رکھا گیا ہے، تاہم نیویارک میں پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع طبی وجوہات کو خارج از امکان قرار نہیں دے رہے ہیں۔
دورے کا وقت خاصا اہم ہے، وفاقی کابینہ نے ابھی ترمیم کا مسودہ منظور کیا تھا اور بل ایوان بالا میں پیش کیا گیا ہے، جس سے اس کے اثرات پر شدید بحث چھڑ گئی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز برازیل میں ہونے والی ’کوپ 30‘ ایمیزونیا بیلیم 2025! میں شرکت کے لیے گزشتہ ہفتے روانہ ہوئی تھیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی، جن کے ساتھ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہوں گی۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ خطاب کریں گی اور موضوع ہوگا ’ویسٹ ٹو ویلیو: وژن سے عالمی عمل تک‘۔
اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز الیکٹرک گاڑیوں پر مبنی ٹرانسپورٹ اور سُتھرا اور گرین پنجاب اقدامات کی تفصیلات بھی پیش کریں گی۔