City 42:
2025-08-11@23:36:17 GMT

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پنجاب اسمبلی آمد

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

 راؤ دلشاد : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔

 ذرائع کے مطابق مریم نواز کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اسمبلی آمد ان کی پارلیمانی سرگرمیوں کے تسلسل کا حصہ ہے۔

اجلاس کے دوران وہ مختلف امور پر اراکین سے مشاورت بھی کریں گی۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز ایوان میں آئندہ کی ترجیحات پر ایوان کو اعتماد میں لیں.

 
 
 

مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک


 

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ہم نے پاکستان بنانے میں پہل کی تھی: مراد علی شاہ

---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ نے اپنی حیثیت ختم کر کے پاکستان کو ووٹ دیا تھا، ہم نے پاکستان بنانے میں پہل کی تھی، سندھ پہلا صوبہ تھا جس نے اپنی حیثیت ختم کر کے پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اس ہال میں بیٹھ کر پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا تھا، پاکستان کی بقاء کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی ہال ہے جہاں 1943ء کو سندھ اسمبلی میں قراداد منظور ہوئی، قائد اعظم نے اسی نشست پر 1947ء کو خطاب کیا تھا، اس ہال میں 16 جون 1947ء کو ایک قرارداد منظور ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سندھ میں مذہبی رواداری کی بات کی ہے، سندھ صوفیوں کی دھرتی کہلاتی ہے، صوفیوں نے ہمیشہ امن، مذہبی رواداری کا درس دیا ہے، جب بھی کسی نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی، عوام نے مسترد کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مذہبی اقلیتوں کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، تمام مذاہب کی عبادگاہوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے قومی پرچم لہرایا جس پر تمام ارکان نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں خصوصی اجلاس
  • نواز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ نون کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال
  • ہم نے پاکستان بنانے میں پہل کی تھی: مراد علی شاہ
  • وزیر اعظم کی مری میں نواز شریف سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • نواز شریف، مریم نواز چھانگلہ پہنچ گئے
  • مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئے 
  • مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس، شہباز شریف، مریم کی کارکردگی پر اظہار اطمینان
  • ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ مریم نوازکا ڈومیلی اور پسرور میں برساتی نالوں میں ڈوبنے سے دو بچو ں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار
  • سندھ اسمبلی، ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ منظور، اپوزیشن لیڈر کی مراعات وزیر کے برابر