مجالس، جلوسوں کی ڈرون کوریج پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی ڈرون کوریج پر مکمل پابندی ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
امن و امان کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی انتظامات کئے ہیں، سوشل میڈیا پر فرقہ واریت اور نفرت انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ مجالس اور جلوسوں کی ڈرون کوریج پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی، ہم دشمن کے ہر حربے سے باخبر بھی ہیں ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے آغاز اور نئے اسلامی سال 1447ھ کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ نیا ہجری سال پاکستان، عالم اسلام اور پوری دنیا کیلئے امن، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔
پنجاب کی حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی
اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دعا ہے نیا اسلامی سال امت مسلمہ کیلئے وحدت، اتحاد اور اخوت کا پیامبر ثابت ہو، اللہ تعالیٰ نئے ہجری سال 1447ھ کو پاکستان کیلئے ترقی، خوشحالی اور امن کا سال بنائے، نیا ہجری سال پوری انسانیت کیلئے سکون، خوشیاں اور برکتیں لے کر آئے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، حضرت امام حسینؓ کا پیغام ہر دور کے مظلوم کو حوصلہ دیتا ہے اور ظالم کو للکارتا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں اختلافات اور تفرقہ بازی سے گریز کیا جائے اور برداشت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے۔
پنجاب میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے مریم نواز
پڑھیں:
پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-08-13
لاہور(صباح نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی، صوبے میں احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے ہفتہ 15 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 4 یا زاید افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی، پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عاید کی گئی ہے، دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال جبکہ اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے۔