سٹی42:  محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پابندیاں یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک نافذ العمل رہیں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت تمام اضلاع کے انتظامی افسران کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت منظور شدہ جلوسوں و مجالس کے علاوہ کسی نئی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی، عوامی مقامات پر ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، اشتعال انگیز نعرے، اشارے یا عوامی جذبات کو مشتعل کرنے والی سرگرمیاں ممنوع ہوں گی، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت پر مبنی بیانات یا مواد کی اشاعت پر مکمل پابندی ہوگی، چاہے وہ کسی بھی ڈیوائس یا ذریعے سے ہو۔

مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک

اس کے علاوہ جلوس کے راستوں میں واقع عمارتوں کی چھتوں پر مورچے بنانے پر پابندی ہوگی، ان عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنا ممنوع ہوگا اور  تماشائی کی صورت میں چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بیٹھنے پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔
 ڈبل سواری پر جزوی پابندی
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی صرف 9 اور 10 محرم الحرام کو نافذ ہو گی۔اس پابندی سے بزرگ شہری، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مستثنیٰ ہوں گے۔

پنجاب کی حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ  144 نافذ کر دی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 محرم الحرام

پڑھیں:

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے معلم قاری عبدالمنان ناصر ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251109-08-37

 

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • امنِ عامہ کی صورتحال: پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کی مدت میں 7 دن کی توسیع
  • بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی
  • بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ: امن و امان کیلیے ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپے پر پابندی
  • پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع
  • پنجاب میں سیکیورٹی خدشات برقرار،دفعہ 144 میں مزید7 روز کی توسیع
  • پنجاب میں دفعہ 144میں 15 نومبر تک توسیع، احتجاج، جلسہ و اجتماع پر پابندی برقرار
  • محکمہ داخلہ پنجاب کی دفعہ144کےنفاذ میں15نومبر تک توسیع
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144کے نفاذ میں 15نومبر تک توسیع
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع
  • گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے معلم قاری عبدالمنان ناصر ملاقات کررہے ہیں