عمر ایوب کی جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عمر ایوب کی جانب سے ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملے اور پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے تین مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرثانی کرے، بیرسٹر سیف
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔
مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آئے روز جنازے اٹھ رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہری، بچے اور خواتین نشانہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر وفاقی حکومت کی سردمہری افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ و فاق نہ خود افغانستان سے بات چیت کر رہا ہے اور نہ خیبر پختونخوا حکومت کو بات کرنے دے رہا ہے، وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قبائلی جرگوں کا انعقاد کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ امن و امان کے قیام میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا ساتھ دے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کی نااہل حکومت اس اہم مسئلے پر بھی سیاست کر رہی ہے اور وفاقی حکومت وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی مخلصانہ کوششوں کو سیاست کی نذر کر رہی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان وفد بھیجنے کے حوالے سے ٹی او آرز پر بھی چپ سادھ لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق کی سنجیدگی انتہائی ضروری ہے بصورت دیگر انسانی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔