ق لیگ کے وفدکی ایرانی سفیرسے ملاقات،اسرائیل کیخلاف جنگ جیتنے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے صوبائی صدر گلگت بلتستان دلفراز خان کی سربراہی میں ایران کے سفیررضا امیری مغدم سےملاقات کی ۔ وفد میں پاکستان مسلم لیگ اسلام آباد کے صوبائی صدررضوان صادق خان، ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن انیلہ ایاز چوہدری، سٹی صدراسلام آباد ملک عمران اور کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر عظام چوہدری شامل تھے ۔ وفدنے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اوراس جنگ میں ایران کی فتح پر مبارک باد پیش کی۔ملاقات میں پاک ایران تعلقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوااورفریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوںمیں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سپیکر قومی اسمبلی سے بلغاریہ کی سفیر کی ملاقات،79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد
ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بلغاریہ کی سفیر ( Mrs. Irena Gancheva)ارینا گانچیوا نے ملاقات کی،ملاقات کے موقع پر بلغاریہ کی سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اقتصادی و پارلیمانی تعاون مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی برادری میں رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں وفود کے تبادلے تعلقات کو مزید مضبوط بناسکتے ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا،قومی اسمبلی میں قائم پاک-بلغاریہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کررہا ہے۔
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق
بلغاریہ کی سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بلغاریہ کے مابین عوامی سطح پر رابطوں کا فروغ خوش آئند ہے۔
سفیر بلغاریہ نے مزید کہا کہ بلغاریہ کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، پارلیمانی رابطوں کا فروغ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے، سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دوطرفہ پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
رونالڈو نے 8 سال تک ڈیٹنگ کے بعد جورجینا سے منگنی کر لی