سندھی لوگ چاہتے ہیں کہ کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتی، عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ کی پیپلز پارٹی نے ایسی حالت بنادی ہے کہ وہاں بھی لوگ چاہتے ہیں کہ کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتی۔
عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کا مقدمہ کب لڑیں گے؟ آپ چاہتے پنجاب میں لوگوں کو گندم، آٹا اور روٹی نہ ملے؟ ایک طرف آپ کہہ رہے گندم کا نقصان ہوا دوسری طرف کہہ رہے جو گندم ہے وہ بھی باہر بھیج دیں، ڈبویا ہے یا ڈوبا ہے اس کو سیلابی سیاست ہی کہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بار بار سندھ میں سیلاب آتا ہے تو آپ بار بار سندھ کو ڈبوتے ہیں؟ آپ سیاست کرنا نہیں چاہتے لیکن پوری پریس کانفرنس صرف اور صرف سیاست تھی اور کچھ بھی نہیں تھا، سوال یہ ہے کہ آپ نے آج تک سیلاب کے متاثرین کے لیے کیا کیا ہے؟ سوائے بیٹھ کر سیلابی سیاست کرنے کے؟ آئی ایم ایف کا بہانہ پنجاب پر لگا رہے ہیں، کیا سندھ میں گندم خریدی؟عظمی بخاری نے کہا کہ سندھ میں گندم نہ خریدنے پر کون سے رولز اپلائی ہوں گے؟ مریم نواز کی کارکردگی کی تعریف بلاول بھٹو نے بھی کی ہے، اسی لیے سندھ کے لوگ بھی چاہتے ہیں کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلی ہوتی۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت راولپنڈی پولیس کی کامیاب حکمتِ عملی، مختلف مقدمات میں 94 مجرمان کو قرار واقعی سزائیں
انہوں نے کہا کہ کوئی بی آئی ایس پی ختم نہیں کرنا چاہتا، سوال یہ ہے اسے سیلاب میں استعمال کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ بی آئی ایس پی کا اپنا قانون اور طریقہ کار ہے، اسے بار بار سیلاب میں کیوں لارہے ہیں ؟اس کوسیاست ہی کہتے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ اتنے سیانے ہوتے تو آج پنجاب میں آپ کی یہ حالت نہ ہوتی، آپ کچھ کرنے لائق ہوتے تو گھروں میں بیٹھ کر ہمیں نہ بتارہے ہوتے کہ سیلاب کہاں آنا تھا کہاں بند ٹوٹنا تھا، ایسے فیصلے حکومتیں حالات اور واقعات کے مطابق کرتی ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بخاری نے کہا چاہتے ہیں مریم نواز نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ڈیجیٹل ویژن، معذور افراد کے لیے موبائل ایپ کا اجرا
کلیم اختر:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ڈیجیٹل ویژن کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے ’’اسِسٹو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئر‘‘ موبائل ایپلی کیشن لانچ کر دی۔
ایپ کے ذریعے افرادِ باہم معذوری گھر بیٹھے وہیل چیئر اور معاون آلات کے لیے درخواست دے سکیں گے، جبکہ یہ سہولت گھر کی دہلیز پر فراہم کی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور افراد کو بااختیار بنانا حکومتِ پنجاب کا مشن ہے۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
ایپ کے ذریعے فیلڈ افسران بھی درخواستوں کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کر سکیں گے، جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے تمام فیلڈ افسران کو ایپ انسٹال کرنے اور آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔