پنجاب گورننس کانیاماڈل پیش کرنے والاپہلاصوبہ بن گیاہے،وزیر اعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہاہےمصنوعی مہنگائی کے باعث عوام کومشکلات کاسامناکرناپڑتاہے، خواہش تھی ایسی اتھارٹی بنے جومہنگائی اورتجاوزات سے نجات دلائے، پنجاب انفورسمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آئوٹ پریڈسے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا عوام کی تکلیف اورمشکل کومحسوس کرکے پیرافورس بنائی ،پنجاب گورننس کانیاماڈل پیش کرنے والاپہلاصوبہ بن گیاہے-
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیرریلوے کی مریم اورنگزیب سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-08-9
اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان ریلوے کے وزیر حنیف عباسی نے سینئر وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت کے اشتراک سے ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں 8 برانچ لائنز کی اپ گریڈیشن اور غیر محفوظ و غیر نگرانی شدہ لیول کراسنگز کی بہتری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس دوران لاہور، راولپنڈی اور ٹیکسلا ریلوے اسٹیشنز کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی، جس کے لیے پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے اسٹیشنز کا ماڈل تیار کر لیا ہے اور جلد کام کا آغاز متوقع ہے۔ مزید برآں، شاہدرہ سے کوٹ لکھپت ریلوے ٹریک کے ساتھ گرین کوریڈور منصوبے اور لینیئر پلانٹیشن کے اقدامات پر بھی محکمہ جنگلات کے تعاون سے گفتگو کی گئی۔لاہور تا راولپنڈی فاسٹ ٹرین منصوبے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔