لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز  نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اہل پنجاب کی طرف سے بھی خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ اور کہا کہ سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے۔ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کے لئے محبت اور عقیدت کا مقام ہے۔ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ سعودی عرب کی پاک سرزمین امت مسلمہ کے لئے ایمان و عقیدہ، حوصلہ اور اتحاد کی علامت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پوری قوم پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ محض الفاظ نہیں امت مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔ مریم نواز شریف نے اسلام آباد کے سینئر صحافی مظہر اقبال کے حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف انہوں نے  رائیونڈکے سیوریج ڈسپوزل کنویں میں ڈوبنے سے تین افراد کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔  وزیر اعلیٰ  نے حفاظتی آلات کے بغیر کنویں میں مزدوروں کو اتارنے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب  کی ہدایت پر نوراجہ بھٹہ فلڈ بند کی لودھراں سائٹ پر شگاف پور کرنے کیلئے 44  مزید مشینیں پہنچا دی گئیں۔ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران بھی شگاف پر کرنے کیلئے موقع پر موجود رہے۔ نوراجہ بھٹہ بند پر ٹرکوں سے پتھر اور مٹی ڈالنے کا عمل تیزی سے مکمل کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر منسٹر اور صوبائی وزیر آبپاشی نوراجہ بھٹہ بند کا شگاف پر کرنے کے ہنگامی آپریشن کی مانیٹرنگ پر مامور رہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نوراجہ بھٹہ بند کا شگاف پر کرنے کیلئے خصوصی آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لیتی رہیں۔  مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال افسوس  کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سب سے زیادہ خطبہ حج مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل الشیخ کا منفرد اعزاز ہے۔حجاج کرام مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی کمی تادیر محسوس کریں گے۔ مریم نواز شریف نے ایکس پر ساہیوال کی عوام کے لیے پر مسرت پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ  ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراضِ قلب انسٹی ٹیوٹ نے کام شروع کر دیا ہے۔ چند ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کی پہلی Cath Lab نہ صرف مکمل ہوئی بلکہ آج پہلے پانچ پروسیجرز اس وقت جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے نوراجہ بھٹہ کا اظہار کے لئے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کوپ 30 اجلاس میں شرکت کیلئے برازیل روانہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ 30 اجلاس میں شرکت کیلئے برازیل روانہ ہوگئیں۔ اجلاس میں شرکت کے دوران مریم نواز مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ تھرٹی اجلاس میں پنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹس پربریفنگ دیں گی۔ ستھرا پنجاب، ای موبلٹی کےبارے میں شرکاکو آگاہ کریں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازکلائمیٹ  ریزیلینٹ ریجنل لیڈرشپ پرگفتگو کریں گی۔ شرکا کو پنجاب میں وائلڈ لائف ریفارم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

کرک میں  سکیورٹی فورسز کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا

اجلاس میں شرکت کےدوران وزیراعلیٰ پنجاب اہم اورنمایاں شخصیات اوررہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔ جن میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر، ورلڈ بینک کلائمیٹ چینج کے گلوبل ڈائریکٹراور گلوبل گرین انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل شامل ہیں۔ وزیراعلی یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے عہدیداروں سے بھی ملیں گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ٹورزم، ماحولیات بہتری کیلئے خاطر خواہ کام کئے، سموگ میں کمی کے اقدامات دنیا تسلیم کر رہی ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب ’کوپ کانفرنس‘ میں اسموگ پر بھارت سے آلودگی کا معاملہ اٹھائیں گی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • عوام کی حفاظت ذمہ داری، انتشارہرگز قبول نہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل روانہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل روانہ
  • صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
  • وزیراعلیٰ پنجاب کوپ 30 اجلاس میں شرکت کیلئے برازیل روانہ
  • عوام کی حفاظت ذمہ داری، انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے: مریم نواز
  • پنجاب میں پہلی بار 30 لاکھ افراد کو گھر گھر مالی امداد فراہم کی گئی، مریم نواز شریف