مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی اسپیکرکا کہنا ہے کہ تحریکِ آزادی کا بیس کیمپ کسی بھی انتشار، افراتفری اور بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی اسپیکر محترمہ مہرالنساء نے کہا ہے کہ تحریکِ آزادی کا بیس کیمپ کسی بھی انتشار، افراتفری اور بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مسلم کانفرنس بحیثیت ریاستی جماعت ہمیشہ امن، سیاسی استحکام، باہمی رواداری اور پاکستان و کشمیر کے عوام کی خدمت کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام محب وطن قوتیں یکجا ہو کر پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں، یہی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ مسلم کانفرنس ریاست کے عوام کے حقوق کی ضامن اور واحد ریاستی سیاسی قوت ہے جو آزادی، استحکامِ پاکستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد کر رہی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد اپنی نظریاتی وابستگی کا ثبوت دینے کے لیے جلسے میں شریک ہوئی اور یہ اجتماع تحریکِ آزادی کشمیر کو کمزور ہونے سے بچانے اور اسے اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس کی موجودگی میں پاکستان مخالف ایجنڈے کی تکمیل ناممکن ہے۔

عوام نے باغ جلسہ میں شریک ہو کر یہ پیغام دیا کہ ریاستی عوام تحریکِ آزادی کشمیر کو اپنے خونِ جگر سے سینچنے کے لیے تیار ہیں۔ محترمہ مہرالنساء نے کہا کہ راولا کوٹ اور باغ میں منعقدہ کامیاب جلسے اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیری عوام اور پاک فوج ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کی رہنمائی اور حفاظت کا حق ادا کیا ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاک فوج نے نہ صرف دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے ذریعے ریاستی عوام کا دل بھی جیتا ہے۔ ان کا وژن اور کردار پاکستان اور کشمیر دونوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس نے کہا کہ ہر شہری نے تحریکِ آزادی کو کمزور ہونے سے بچایا اور دشمن کے پروپیگنڈے کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے اتحاد و اتفاق سے یہ پیغام دیا ہے کہ آزادی کشمیر کے مقدس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسلم کانفرنس نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

افواج پاکستان سے یکجہتی: راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ جوش و خروش کے ساتھ جاری

آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے، جس میں آزاد کشمیر کے اہم سیاسی قائدین شریک ہیں۔

پنڈال شرکا سے بھر چکا ہے، جب کہ لوگوں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

آج #راولاکوٹ میں شکرانے اور خوشی کے موقع پر کشمیری عوام کی جانب سے معرکۂ حق میں فتح و استحکامِ پاکستان کے عنوان سے عظیم الشان جلسۂ عام منعقد کیا جا رہا ہے:

تاریخ: 21 ستمبر (بروز اتوار)
وقت: دوپہر 1 بجے
مقام: صابر شہید اسٹیڈیم، راولاکوٹ

! ???????? pic.twitter.com/9OXAViyRTQ

— Nasira Khan! (@SNAKsudhuzai) September 21, 2025

جلسہ گاہ کو پاکستان، آزاد کشمیر اور سعودی عرب کے پرچموں سے مزین کیا گیا ہے، جبکہ قومی اور جماعتی رنگوں کی سجاوٹ نے پنڈال کے ماحول کو مزید جوش و خروش بخش دیا ہے۔

اسٹیج پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر، سابق صدر ریاست و وزیراعظم سردار یعقوب، صدر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی و ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان اور سابق وزرا حکومت سمیت دیگر قائدین موجود ہیں۔

جلسہ عام سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، راجا فاروق حیدر سمیت دیگر سیاسی قائدین خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی آل پارٹیز کانفرنس میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کیا گیا جس آج پہلا پروگرام ہونے جا رہا ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ بھارت آزاد کشمیر میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے، اور ہم یہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آزاد کشمیر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی معرکہ حق جلسہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • او آئی سی رابطہ گروپ کا اہم اجلاس، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ
  • مائیکروفنانس بینکاری متاثرین کی معاشی بحالی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے
  • کشمیری عوام کی پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی کا اعلان
  • پاکستان زندہ باد کنونشن کشمیری عوام کی پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی کا اعلان
  • 27 ستمبر کا جلسہ قوم کی آزادی کے لیے ہے، پوری قوم نکلے:بانی تحریک انصاف 
  • پاک سعودیہ معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے، انوارالحق
  • امت مسلمہ فلسطین کی آزادی کیلیے جہاد کا اعلان کرے
  • معرکہ حق جلسہ: راولاکوٹ ’پاکستان اور پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھا
  • افواج پاکستان سے یکجہتی: راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ جوش و خروش کے ساتھ جاری