"سہولت آن دی گو" بازاروں کی تکمیل کیلئے اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
سٹی42: پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عوامی ریلیف کی فراہمی کا مشن بھرپور انداز میں جاری, زیر تعمیر "سہولت آن دی گو" بازاروں کی تکمیل کے لیے اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔
سہولت بازاروں کے گرد فری ہوم ڈلیوری سروس کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو اشیائے خورونوش گھر بیٹھے معیاری نرخوں پر میسر آ سکیں۔
ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں اشیاء کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے سرپرائز وزٹ کریں گی تاکہ خریداروں کو محفوظ اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی اتھارٹی نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 25 اضلاع میں 36 سہولت بازار فعال ہیں، جبکہ 11 اضلاع میں نئے "سٹیٹ آف دی آرٹ" بازار تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
Currency Exchange Rate Tuesday September 23, 2025
ڈاکٹر کرن خورشید نے 105 تحصیلوں سے متعلق سہولت بازاروں کی رپورٹس جلد پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
سپریم کورٹ: 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت 7 اکتوبر کو مقرر
سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں ترمیم کے خلاف درخواست دینا سیکریٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور کو مہنگا پڑگیا
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ 7 اکتوبر کو اس کیس سماعت کرے گا، سماعت صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگی۔
بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس سید حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں سے پہلے 26ویں ترمیم کا مقدمہ سنا جائے، سابق چیف جسٹس نے متفرق درخواست دائر کردی
واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف اب تک 18 سے زیادہ درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
26ویں ترمیم we news آئینی بینچ پاکستان سپریم کورٹ