’کانٹا لگا‘ کی شیفالی جری والا 42 سال کی عمر میں چل بسیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
2002ء میں ریلیز ہونے والے مشہور ری مکس گیت ’کانٹا لگا‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ماڈل و اداکارہ شفالی جری والا 42 برس کی عمر میں چل بسیں۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شفالی نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 13 میں بھی شرکت کی تھی۔
شيفالی گزشتہ شب ممبئی میں اچانک انتقال کر گئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال کے عملے نے بتایا کہ اداکارہ کو ان کے شوہر اداکار پراگ تیاغی اور چند دیگر افراد گزشتہ رات اسپتال لے کر آئے تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی انکی موقت واقع ہوچکی تھی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: دوران ڈکیتی ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ہوٹل پر بیٹھا شہری جاں بحق
ڈکیتی کے دوران شہری اور ڈاکوؤں کی اندھا دھن فائرنگ سے ہوٹل پر بیٹھا شہری جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود لاسی گوٹھ سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 22 سالہ جان شیر شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتاز مروت نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کپڑے کے کاروبار کرنے والے مہر علی نامی شخص سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ مہر علی نے ملزمان پر فائرنگ کی۔ جس پر ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
اس کی دوران گولی ہوٹل پر بیٹھے ہوئے شہری جان شیر کو جا لگی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کروانے کے بعد ڈاکوؤں پر فائرنگ کرنے والے شہری مہر علی کو حراست میں لیکر اسلحہ تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مقتول سہراب گوٹھ کا رہائشی تھا اور مزدور تھا۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ کے مطابق مقتول کس کے اسلحے سے چلنے والی گولی کا نشانہ بن کے جاں بحق ہوا تفتیش کی جارہی ہے۔