خیبر پختونخوا: سیلاب سے 11 افراد جاں بحق، 6 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا میں مون سون بارشوں سے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔
پشاور سے پروونشل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 مرد، 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، بارشوں اور سیلاب سے سوات میں زیادہ نقصان ہوا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سوات میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، متاثرہ علاقوں میں 56 گھروں کو نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 6 مکمل طور پر 50 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، سیلاب کے نتیجے میں انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، صوبے بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی صورتِ حال ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سیلابی خدشے کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور چارسدہ کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ ممکنہ طور سیلاب سے قبل پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
افغان طالبان کے آنے سے بلوچستان اور پختونخوا میں دہشتگردی بڑھی ،بلاول
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-8-16
کراچی (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بلاول زرداری نے کہا کہ بھارت بھی دہشتگرد گروہوں کی مالی مدد کو نہیں چھپاتا، یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں ،افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ سیلاب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تاریخی نقصانات ہوئے، وفاق پر تنقید نہیں کررہا بلکہ درخواست کررہاہوں کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عالمی سطح پر بات کی جائے۔چیئرمین پی پی نے سیلاب متاثرین کی مدد پر پنجاب حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کئی جگہوں پر مدد نہیں پہنچ پارہی، جنوبی پنجاب کے لوگوں کا قصور کیا ہے؟ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ان کی مدد کیوں نہیں کی جا رہی؟۔