اؔج دریائے سوات میں درجنوں افراد ڈوبے 8 لاشیں نکال لی گئیں حادثے کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بند کے پی حکومت نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔

سوات میں سیلابی ریلوں اور دریائے سوات میں طغیانی سے ہونے والے جانی نقصانات اور ریسکیو آپریشن سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، جس کے مطابق دریائے سوات کے مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 75 افراد ریلے میں پھنسے۔

کے پی حکومت کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بر وقت ریسکیو آپریشن کے ذریعہ 58 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ اس واقعہ میں اب 8 جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے سوات کے 8 مقامات پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں 105 ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم سیلابی ریلے انتہائی تیز ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس رپورٹ میں ریسکیو کی مکمل تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صبح ساڑھے 8 بجے بائی پاس پر ہوٹل کے قریب 18 افراد اچانک ریلے میں پھنسے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ریسکیو عملے نے ضلع انتظامیہ اور مقامی افراد کے مشترکہ آپریشن میں 6 لاشیں نکالی گئیں۔ 3 افرادکو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔ 9 افراد اب تک لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ملاکنڈ کی حدود تک سرچ آپریشن جاری ہے۔

ان تمام افراد کا تعلق ڈسکہ پنجاب اور مردان سے ہے۔ جاں بحق 6 سیاحوں کی لاشیں آبائی علاقے سیالکوٹ اور 2 کی لاشیں مردان روانہ کر دی گئی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ سوات بائی پاس پر ایک اور ہوٹل کے قریب 10 زائد افراد ڈوبنے کی تصدیق ہوئی۔ ریسکیو ٹیموں نے انگرو ڈھیر سے 3 لاشیں نکالیں۔ امام ڈھیرکے مقام پر 22 افراد پھنس گئے تھے، جنہیں بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔ اس کے علاوہ غالیگے میں سات افراد پھنسے ایک لاش نکال لی گئی۔

اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کے پی حکومت نے چیئرمین وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ موسمی صورتحال کی وجہ سے دریاؤں میں تفریحی سرگرمیوں پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔ آج دریائے سوات حادثہ کے بعد آس پاس کے تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دیگر تجارتی سرگرمیاں بھی بند کر دی گئی ہیں۔

این ڈی ایم اے نے گزشتہ روز ہی شدید گرمی اور مون سون بارشوں کے باعث جھیلیں پھٹنے اور سیلاب کا انتباہ جاری کیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: دریائے سوات ریسکیو ا لی گئی

پڑھیں:

3 ماہ میں نان ٹیکس ریونیو سے حاصل آمدن کی تفصیلات جاری

مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں نان ٹیکس ریونیو سے حاصل آمدن کی تفصیلات جاری کردی گئی۔وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال نان ٹیکس ریونیو کا مجموعی ہدف 5ہزار147ارب روپے مقرر کردیا گیا۔ پہلے 3ماہ میں ہی نان ٹیکس آمدن 3 ہزار 46 ارب  روپے تک پہنچ گئی، گزشتہ سال اسی مدت میں نان ٹیکس آمدن کا حجم 3 ہزار 51 ارب روپے تھا۔رپورٹ کے مطابق 3 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے حاصل آمدن میں تقریبا 110 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 371 ارب 60 کروڑ روپے وصولی ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال اسی مدت میں عوام سے 261 ارب 68 کروڑ روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔ اس سال پہلے 3 ماہ میں کاربن لیوی کی مد میں بھی 10 ارب 19 کروڑ وصول ہوئے۔وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا ستمبر اسٹیٹ بینک کا منافع 2 ہزار 428 ارب روپے رہا، پاسپورٹ فیس کی مد میں 14 ارب، گیس سرچارج کے تحت 7 ارب 94 کروڑ کی وصولی کی گئی۔صوبائی اور وفاقی سرکاری اداروں نے 27 ارب روپے سے زائد مارک اپ وصول کیا، تیل و گیس کی رائلٹی، پیٹرولیم لیوی، گیس ڈیویلپمنٹ سیس بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
  • لاپتہ افراد کی بازیابی کیس میں حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس جاری
  • لاہور: گیس سلنڈر دھماکا، 3 افراد جاں بحق
  • تھائی ملائیشیا کشتی حادثے کے 11 لاشیں نکالی اور 13 افراد کو بچا لیا گیا
  • 3 ماہ میں نان ٹیکس ریونیو سے حاصل آمدن کی تفصیلات جاری
  • گھر میں سلنڈر دھماکے سے عمارت کی پہلی منزل منہدم، 3 افراد جاں بحق
  • لاہور: گیس سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق
  • سوات، پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ کارروائیاں جاری
  • 9 سے 12 نومبر: حج کانفرنس و نمائش 2025 کی تفصیلات جاری
  • بوائلرپھٹنے سے فیڈ مل میں آگ لگ گئی، 2 افراد جھلس گئے