خصوصی افراد کو مساوی ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے: وزیرِ اعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ خصوصی افراد کو مساوی ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، شراکت دار تنظیموں کا کردار خصوصی افراد تک مدد پہنچانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئی بھی خصوصی فرد پیچھے نہ رہ جائے، خصوصی افراد کو سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک میں مؤثر انداز میں شامل کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ فنڈز کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے گا، امداد ان افراد تک پہنچنی چاہیے جو واقعی اس کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کے لیے سندھ حکومت رہنمائی کا کردار ادا کر رہی ہے، خصوصی افراد کے لیے ایک جامع اور فعال فلاحی ماڈل پر عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خصوصی افراد نے کہا کہ
پڑھیں:
دیگر صوبوں کو ترقی، بلوچستان کو آپریشن دینا زیادتی ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
اپنے بیان میں جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماء مرتضیٰ کاکڑ نے کہا کہ ہم ظلم کے ہر اقدام کو بدلنے اور نظام بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس فرسودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ظلم کے نظام کو بدلنے اور قومی دولت چند خاندان کی بجائے 25 کروڑ عوام پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ دیگر صوبوں کو موٹر وے، یونیورسٹیاں، اسپتال، روزگار، سفر، علاج و تعلیم کی جدید سہولیات اور بلوچستان کو آپریشن، چیک پوسٹیں دینا زیادتی ہے۔ جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ نظام کی تبدیلی کیلئے بدل دو نظام کے عنوان کے تحت 21 سے 23 نومبر مینار پاکستان لاہور میں لاکھوں عوام کا اجتماع عام ہوگا۔ جس میں بلوچستان کا مقدمہ اور صوبے کے مسائل مشکلات کا حل پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظلم کے ہر اقدام کو بدلنے اور نظام بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس فرسودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے۔