لاہور:

پنجاب بھر میں اب تک مون سون بارشوں سے ہونے والے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے جبکہ شخص ایک ڈوب گیا۔

ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق اوکاڑہ میں بستی ریاض آباد میں چھت گرنے سے 5 سالہ دعا فاطمہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

اوکاڑہ، دیپال پور چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ شیخ بستی کچن گرنے سے ایک لڑکی زخمی اور اڈا گیمبر میں چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

جہلم، سوہاوہ میں ایک شخص برساتی نالے میں ڈوب گیا اور 2 زخمی ہوئے، ریسیکیو عملے کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

خانیوال کے علاقے کوٹ برکت علی میں آسمانی بجلی سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ بہاولنگر، بورے والا میں چھت گرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

فیصل آباد کے نواحی گاؤں جڑانوالہ 240 موڑ اور پیپل کالونی میں چھت گرنے سے ایک، ایک شخص زخمی ہوا۔ ساہیوال کے نواحی گاؤں میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

منڈی بہاوالدین، ملکوال میں 2 بچے الیکٹرک شاک سے زخمی ہوئے۔ قصور، کوٹ پیراں اور تلونڈی میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔ چنیوٹ، لالیاں میں چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مری میں بارش کے دوران  ہائی ایس وین اور ٹینکر میں ٹکر کے باعث 5 افراد زخمی ہوئے۔

 

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان افراد زخمی ہوئے میں چھت گرنے سے گرنے سے ایک سے ایک شخص

پڑھیں:

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔

اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔

دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی