بارش کے دوران مدرسے کی چھت گرنے سے 2 طالبعلم جاں بحق، 20 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد: ٹنڈو جام میں بارش کے باعث مدرسے کی چھت گرنے سے 2 طالب علم جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع حیدرآباد کے علاقے ٹنڈوجام کی مظفرکالونی میں مدرسے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 2 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعے میں چھت کے تلے دب کر مدرسے کے 20 طلبہ زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق چھت گرنے سے زخمی ہونے والے طلبہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے 26 سے 28 جون کے درمیان کراچی اور اندرون سندھ کے اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی الٹ گئی جبکہ 2 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو کوئٹہ لانے کیلئے ایمبولینسیں دشت روانہ کر دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔