محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
محرم الحرام کے دوران ملک میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
یہ ٹیم وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی این سی سی آئی اے وقارالدین سید کے حکم پر قائم کی گئی ہے۔
ایجنسی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ 18 رکنی ٹیم NCCIA ہیڈ کوارٹرز کے افسران پر مشتمل ہے، جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے کنوینر ڈپٹی ڈائریکٹر اکرام مغل ہوں گے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ٹیم کا بنیادی مقصد محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن فورمز پر نفرت انگیز تقاریر، اشتعال انگیز مواد اور فرقہ وارانہ بیانیے کو روکنا ہے تاکہ معاشرتی ہم آہنگی کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔
اس مقصد کے تحت ٹیم روزانہ کی بنیاد پر فیس بک، ٹویٹر (ایکس)، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت تمام معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نگرانی کرے گی۔
خصوصی ٹیم ڈارک ویب پر جاری ممکنہ غیر قانونی سرگرمیوں اور سائبر خطرات پر بھی نظر رکھے گی۔ اس سلسلے میں دھوکا دہی، غلط معلومات اور نفرت انگیز مواد کی شناخت کے لیے واضح معیار طے کیے گئے ہیں تاکہ مانیٹرنگ کا عمل مؤثر اور قابل بھروسا ہو۔
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ٹیم اپنی روزمرہ کارکردگی، پیش رفت اور نتائج سے متعلق رپورٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر (آپریشنز) کو روزانہ کی بنیاد پر پیش کرے گی، جس کے ذریعے مجموعی صورتحال پر قابو پانے اور بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
محکمہ داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اقدام محرم الحرام کے تقدس کو برقرار رکھنے اور معاشرتی امن کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی اشتعال انگیز یا نقصان دہ مہم کو بروقت روکا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے سوشل میڈیا کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا منفرد انداز، خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا
سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک پُرخلوص اور دلچسپ ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جب انہوں نے اپنی خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کر دیا۔
معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک باصلاحیت خاتون نے مریم نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ایک پرفیوم بطور خراجِ تحسین لانچ کیا۔ یہ انوکھا اور تخلیقی اقدام سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر ردعمل دیتے ہوئے ہنستے ہوئے انداز میں کہا کہ مجھے بھی ایک پرفیوم چاہیے۔ان کا یہ پیغام نہ صرف وائرل ہو گیا بلکہ عوام نے بھی بڑی تعداد میں اس اقدام کو سراہا۔
مریم نواز کا خوشگوار انداز سوشل میڈیا صارفین کو بے حد پسند آیا۔ صارفین نے خاتون کی تخلیقی سوچ اور وزیراعلیٰ کے عوامی انداز کو سراہا ۔