سردار جی 3 کی اداکارہ نیرو باجوہ نے ہانیہ عامر کو اَن فالو کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
بھارتی پنجابی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی 3‘ میں ساتھ کام کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا ہے۔
یہی نہیں بلکہ نیرو باجوہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل سے سردار جی 3 کی تمام پروموشنل پوسٹ بھی حذف کردی ہیں جس سے صارفین میں تشویش کی ایک لہر دوڑ اُٹھی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نیرو باجوہ کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا سے بھی ان فالو کر دیا اور فلم سے متعلق تمام پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردیں۔
https://www.instagram.com/p/DLXvwdPtY8X/
یاد رہے کہ سردار جی 3 کی شوٹنگ پاک بھارت جنگ اور کشیدگی سے قبل ہوئی تھی جبکہ جنگ کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے فلم میکرز سے مطالبہ کیا کہ یا اس فلم سے ہانیہ عامر کو نکال دیں یا پھر یہ فلم کا بائیکاٹ برداشت کریں۔
تاہم میکرز نے فلم کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جو آج 27 جون کو ریلیز ہورہی ہے۔ اس حوالے سے فلم کے مرکزی اداکار دلجیت دوسانجھ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگر میکرز فلم کو بیرون ملک ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کیساتھ ہوں کیونکہ اس فلم میں انہوں نے بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر کو نیرو باجوہ
پڑھیں:
مریم نواز کے نام اور تصویر والا پرفیوم سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ایک منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ایک خاتون نے ان کے نام اور تصویر کے ساتھ خصوصی پرفیوم تیار کیا، جس کا نام “The Motivation Blend” رکھا گیا ہے۔ یہ خوشبو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
مریم نواز نے بھی اس gesture کا خوش دلی سے جواب دیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا: “I also want one pls”، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
پرفیوم کی بوتل پر مریم نواز کی تصویر اور لقب “Youth Motivator” درج ہے، جو نوجوانوں کے لیے ان کے کردار کو سراہنے کی علامت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس تخلیقی قدم کو سراہتے ہوئے خوشبو بنانے والی خاتون کے جذبے کی تعریف کی۔
یہ اقدام نہ صرف مریم نواز کے چاہنے والوں کی محبت کا عکاس ہے بلکہ ایک یادگار مثال بھی ہے کہ کس طرح فن اور جذبات کو ملا کر کسی شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکتا ہے۔
Post Views: 2