19 افراد دریاۓ سوات کے سیلابی ریلے میں بہہ گۓ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
عثمان خان: دریاۓ سوات کے پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ, 19 افراد دریاۓ سوات کے سیلابی ریلے میں بہہ گۓ.
تفصیلات کےمطابق دریابرد ہونے والے افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو اپریشن جاری ہے، ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ابتک 3 افراد کے جسد خاکی نکالے گئے، 5 مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈی جی ریسکیو شاہ فہد کا کہنا تھا کہ 80 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود ریسکیو1122 کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گجرات؛سکول بس کوحادثہ،ڈرائیور، ٹیچر اور طلبا سمیت 12 افراد زخمی
رانا شہزاد: گجرات میں سکول بس کوپیش آنےوالے حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور، ٹیچر اور طلبا سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق سکول بس اسلام آباد کے تفریحی دورے سے واپس گوجرانوالہ جارہی تھی کہ گجرات میں جی ٹی روڈ پرتیز رفتاری کے باعث حادثے کاشکارہوگئی،حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور، ٹیچر اور طلبا سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے، 6شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،6 بچوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کردی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈرائیوراورٹیچرز سمیت 6 سٹوڈنٹ کو گہری چوٹیں آئی ہیں،شدید زخمی ہونیوالے طلبہ کو ڈی ایچ کیو میجر عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
ریسکیوحکام کے مطابق زخمی ہونیوالے افراد کا تعلق گوجرانوالہ سکول سے ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا