لاہور:

ٹریفک وارڈن پر تشدد کے واقعے پر سی ٹی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے وارڈن پر تشدد کرنے والوں کے خلاف پرچہ درج کرنے کا حکم دیا جبکہ تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مزنگ کے علاقے میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن نے فینسی اور غیرنمونہ نمبر پلیٹ پر گاڑی کو روکا جبکہ کار سوار وکلا اور ان کے ساتھی نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی اور مزید ساتھیوں کو بلا کر وارڈن کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔

وکلا اور ساتھیوں کے تشدد سے ٹریفک وارڈن کا دانت ٹوٹ گیا اور وردی بھی پھٹ گئی اور قریب کھڑے راہگیروں نے واقعے کی ویڈیو بنا لی، جس میں وکلا اور ساتھیوں کو ٹریفک وارڈن پر تشدد کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا اور تشدد کرنے والے وکلا کے تین ساتھیوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری فورس کا ہر ایک جوان میرے لیے اہمیت کا حامل ہے، کار سرکار میں مداخلت اور وارڈنز پر تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانونی کارروائی ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وارڈن پر تشدد ٹریفک وارڈن

پڑھیں:

لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

لاہور:

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت گل امیر کے نام سے ہوئی جس کا تعلق پشاور سے ہے، ملزم کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پایا گیا۔

 چھاپہ مار کارrوائی میں ملزم  سے 64 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خوشاب ، پسند کی شادی پرمیاں بیوی کا گلہ اورکان کاٹ دیئے گئے
  • آسٹریلیا کا بڑا فیصلہ: اگلے ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
  • کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد 7 ڈمپر نذر آتش کرنے پر 2 مقدمات درج، دہشت گردی کی دفعات شامل
  • لاہور، پی آئی سی کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آگ لگ گئی، متعدد زخمی
  • لندن میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کا کریک ڈاؤن، 466 افراد گرفتار
  • کراچی، ہیوی ٹریفک نے مزید دو افراد کو کچل دیا، مشتعل ہجوم کے ہاتھوں 7 ڈمپر نذرآتش
  • کراچی، بنارس پل پر ٹریفک حادثہ، خاتون شدید زخمی، دو نوجوان گرفتار
  • کراچی میں رواں سال کے 7 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 546 شہری لقمہ اجل بن گئے
  • کراچی میں رواں سال کے 7 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 546 شہری جاں بحق
  • لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار