کیا فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی پاکستان کے امیر ترین ہندو ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر اور اداکار دیپک پروانی اپنی دولت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔
سن 2022 میں ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپک پروانی پاکستان کے سب سے دولت مند ہندو ہیں اور ان کی کُل دولت قریب 71 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔
یہ میڈیا رپورٹ 3 برسوں سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز یہاں تک کہ بھارتی میڈیا پر بھی گردش کرتی رہی تاہم اب فیشن ٖڈیزائنر نے خود اس خبر کو افواہ اور جعلی خبر قرار دے دیا ہے۔
ایکس پر ایسی ہی ایک رپورٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے دیپک نے اس خبرتردید کی جس میں انہیں پاکستان کا سب سے امیر ترین ہندو شخص قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ یہ مضحکہ خیز تھا تاہم اب اور یہ پروپیگنڈہ نہیں چلے گا۔
‘بہت ہوگیا اب جعلی پروپیگنڈہ، یہ مضحکہ خیز تھا لیکن اب اور نہیں’۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔