ریجنل محتسب اعلیٰ کا سوشل ویلفیئر حیدرآباد اسپتال کا تفصیلی دورہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ سہیل احمد راجپوت (تمغہ امتیازی) کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹرحیدرآباد ریجن سید سجاد حیدر شاہ نے سوشل ویلفیئر حیدرآباد ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا -دورے کے دوران ریجنل ڈائریکٹر نے ہسپتال کا حاضری رجسٹر چیک کیا اور او پی ڈی کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز سے مریضوں کو دی جانے والی مطلوبہ ادویات کی دستیابی کے متعلق معلومات حاصل کیں ریجنل ڈائریکٹر نے فارمیسی اور اسٹور کا بھی دورہ کیا اور ادویات کی دستیابی، دواؤں کے اسٹاک اور مختلف دواؤں کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ریجنل ڈائریکٹر نے غیر فعال ایکسرے یونٹ کو فعال بنانے کے لیے ایم ایس کو ہدایات جاری کی ایم ایس ڈاکٹر سعید احمد خان نے پیتھالوجی لیبارٹری کے دورے کے دوران ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سندھ، حیدرآباد کو بتایا گیا کہ روزمرہ کے کئے جانے والے تمام ٹیسٹ اسپتال لیبارٹری میں کیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر کہاکہ سرکاری اسپتال میں عمومی طور پر غریب مریض ہی آتے ہیں اس لیے انہیں اسپتال سے ادویات اور دیگر سہولیات بروقت فراہم کی جائیں -اس موقع پر موجود ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کے علاج و معالجہ پر بھرپور توجہ دیں اور ہر ممکن سہولیات بلا تاخیر مہیا کریں- ریجنل ڈائریکٹر کو بتایا کہ اسپتال کی تینوں ایمبولینسز فعال ہیں- ریجنل ڈائریکٹر سجاد حیدر شاہ نے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا -ریجنل ڈائریکٹر سید سجاد حیدر شاہ نے صوبائی محتسب کے ادارے کے حوالے سے آگاہی کے خصوصی سیشن کا بھی انعقاد کیا، سیشن میں ڈاکٹرزکے علاوہ پیرامیڈیکل اور عملے کے دیگر افراد موجود تھے – اس موقع پر سید سجاد حیدرشاہ نے ادارے کی افادیت اور عام آدمی میں درپیش مسائل میں فوری مدد کے لیے محتسب اعلیٰ سندھ کے دفاتررابطہ کرنے اور شکایت کے اندراج کے طریقہ کارکے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔