ریحام خان کی سارہ خان کے اینٹی فیمینزم مؤقف پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ریحام خان نے اداکارہ سارہ خان کے اینٹی فیمینزم مؤقف پر ردعمل دیا ہے جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ریحام خان نے اداکارہ سارہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سارہ شاید بھول رہی ہیں کہ وہ آج فیمینزم کی وجہ سے ہی وہ بطور اداکارہ کام کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں اداکارائیں اس ہی وجہ سے آزادی سے کام کر سکتی ہیں کیونکہ فیمینسٹ ہی خواتین کے حقوق کیلئے آواز اُٹھاتے ہیں اور اپنی مرضی سے زندگی جینے کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔
ریحام خان نے کہا کہ اگر کوئی فیمینزم سے اتفاق رائے نہ بھی رکھتا ہو تو اسے اس کیخلاف بیان نہیں دینا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افلوئنس رکھنے والے لوگوں کو ایسے افراد کیلئے بات کرنی چایئے جنہیں یہ سہولیات میسر نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل اداکارہ سارہ خان نے ایک ایونٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیمینزم پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنی فیمینسٹ نہیں ہیں اور مردوں کے کام انہیں پر چھوڑ کر خود گھر میں سکون سے رہنا زیادہ صحیح سمجھتی ہیں۔
سارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوا تھا جس کے کئی دنوں تک چرچے بھی ہوتے رہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستانی اداکارہ نے برسوں پرانا راز کھول دیا، مداح حیران
پاکستانی شوبز کی نامور اداکارہ انوشے عباسی نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی شادی دراصل 2019ء ہی میں ختم ہو چکی تھی۔
انوشے عباسی نے یہ انکشاف اداکارہ اُشنا شاہ کے شو میں گفتگو کے دوران کیا اور اپنی طلاق پر کھل کر بات کی۔
انوشےعباسی اور جویریہ عباسی کی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں اور خود بھی کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ انہوں نے 2014ء میں اداکار عینان عارف سے شادی کی تھی اور اس وقت ان کی شادی کی تصویریں خوب وائرل ہوئی تھیں۔
تاہم اب انہوں نے بتایا ہے کہ وہ 2019ء میں ہی شوہر سے علیحدہ ہو چکی تھیں لیکن اس وقت اپنی والدہ کی شدید علالت کے باعث یہ خبر عوام سے چھپائی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ لوگ میری والدہ سے ملاقات کے دوران ان کی صحت کے بجائے میری طلاق پر سوالات کریں، اس لیے میں نے اتنے بڑے فیصلے کو میڈیا سے پوشیدہ رکھا۔
انہوں نے کہا کہ والدہ کے علاوہ بھی میں نہیں چاہتی تھی کہ کوئی اس بارے میں بات کرے، اس لیے طلاق کے بارے میں کسی کو خبر نہیں ہونے دی، اس تمام عرصے کے دوران میرے زخم بھر گئے اور یہی وجہ ہے کہ اب میں عوامی سطح پر اس پر بات کر رہی ہوں۔
انوشے کے مطابق 2021ء میں والدہ کے انتقال کے بعد حالات مزید مشکل ہوگئے تھے، لیکن پوری فیملی نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور ایک دوسرے کا خیال رکھا۔
Post Views: 2