Al Qamar Online:
2025-09-26@22:57:36 GMT

اداکارہ نازش جہانگیر کو عدالت نے طلب کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ 

رپورٹ کے مطابق کینٹ کچہری لاہور میں پاکستان شوبز کی اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ کے وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ کی طبعیت ناساز ہونے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں انہیں مہلت دی جائے جس پر عدالت نے نازش جہانگیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری معافی کا اوریجنل سرٹیفکیٹ بھی طلب کرلیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکار اسود کی درخواست پر سماعت کی۔ اسود کی جانب سے چوہدری بابر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ استغاثہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے رقم لیکر واپس نہیں کی۔

استغاثہ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت سمیت دیگر دفعات کے تحت قانونی کاروائی کرنے کا حکم دے۔ 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: اداکارہ نازش جہانگیر عدالت نے

پڑھیں:

بجلی بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی سےمتعلق درخواست سماعت کیلئےمنظور، مئیر کراچی اور دیگر کو نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے مئیر کراچی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ اس ٹیکس کے متعلق مزید درخواستیں بھی دائر کی گئیں ہیں لیکن جب تک اس درخواست کا فیصلہ نہیں ہوگا، دوسری درخواستوں پر فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔

اس میں کہا گیا کہ عدالت اس درخواست پر قرار دے چکی ہے کہ ٹیکس وصولی کا حتمی فیصلہ اس درخواست کے فیصلے سے مشروط ہوگا، ایم یو سی ٹی چارجز کا نفاذ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق نیپرا بھی کے الیکٹرک کی جانب سے کے ایم سی ٹیکس وصولی کو خلاف قانون قرار دے چکا ہے، مئیر کراچی مرتضٰی وہاب عدالت کے 29 مئی 2024 کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے مطابق یوٹیلیٹی ٹیکس کے الیکٹرک کے ذریعے وصولی کے بارے میں تفصیلی بحث ضروری تھی، مئیر کراچی نے اس معاملے پر کمیٹیوں کو بریف کیا نا ایوان میں بحث کا موقع دیا۔

عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت نے مئیر کراچی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 28 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • سیلاب زدگان کی براہ راست مدد سے روکنے کیخلاف درخواست مسترد
  • جسٹس طارق محمود ڈگری کیس‘ درخواستگزاروں کا احتجاج‘ واک آؤٹ
  • عمران خان اور بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی
  • آپ لوگ جب جیل میں تھے ،تومیڈیا سے بات کر سکتے تھے،پیشیوں پر آتے تھے مگر یہاں عمران خان کو وٹس ایپ کال پر پیش کیا جارہا ہے،عاصمہ جہانگیر کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کیا جواب دیا؟جانیے
  • سیلاب زدگان کی امداد سے روکے جانے کا معاملہ، مریم نواز کیخلاف دائر درخواست خارج
  • پنجاب آگاہی اور معلومات کی ترسیل ایکٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
  • جسٹس جہانگیری جعلی ڈگری کیس، سندھ ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا
  • جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل باقاعدہ عدالت میں چیلنج، کل سماعت کا امکان
  • بجلی بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی سےمتعلق درخواست سماعت کیلئےمنظور، مئیر کراچی اور دیگر کو نوٹس جاری