اگر پاکستان کا پانی بند کیا گیا تو بھارت میں گھس کر پانی کھولیں گے، رانا مشہود
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرے گا تو پاکستان انڈیا میں گھس کر پانی کھولے گا۔ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں ہمارے بچوں نے بھارت کے سسٹم کو ہیک کر کے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دنیا یہ سمجھ چکی ہے کہ ہمارا دفاعی نظام بہت مظبوط ہے، اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر ہر فورم پر پاکستان کو کامیابی ملی اور بھارت تنہا سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا اور اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرے گا تو پاکستان انڈیا میں گھس کر پانی کھولے گا۔چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے کہا کہ 2013 سے 2025 تک یوتھ پروگرام نے جو حاصل کیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اس وقت یوتھ پروگرام کی ڈیجیٹل پورٹل بہت فائیدہ مند ثابت ہو رہا ہے، طلبہ اپنے گھر بیٹھے تعلیم کے حساب سے نوکریاں حاصل کر رہے ہیں۔
الیکٹرک بس پراجیکٹ،دور دراز اضلاع کو پہلے ای بسیں دینے کا حکم ،ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نوا ز
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: یوتھ پروگرام
پڑھیں:
ایشیا کپ پر دلجیت کا اعتراض؛ عدنان سمیع بھی بول اٹھے
ایشیا کپ کے انعقاد اور پاک بھارت میچ پر دلجیت دوسانجھ کے کمنٹس کے بعد گلوکار عدنان سمیع بھی اس معاملے پر بول اٹھے۔
عدنان سمیع نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فنکار سیاست یا سیاسی نظریات کا پابند نہیں ہوتا، وہ ہمیشہ اپنے ملک کا ہوتا ہے اور اس کا فن سرحدوں کو عبور کرجاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 میں بھارتی شہریت حاصل کرنے والے عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ ملک بھی ایک گھر کی طرح ہے، مگر سیاست اور قومیت کو گڈمڈ نہیں کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق فنکار کو کسی مخصوص نظریے یا ایجنڈے کے ساتھ باندھنا درست نہیں، کیونکہ فن خود اپنی شناخت رکھتا ہے اور اسے زبردستی محدود نہیں کیا جاسکتا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: دلجیت دوسانجھ کا ایشیا کپ کے حوالے سے بھارتی حکومت کے دوغلے پن پر گہرا طنز
انہوں نے یہ بات دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 پر ردعمل کے تناظر میں کہی۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں پاکستانی ڈراموں اور فلموں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس کے باعث یہ فلم بھارت کے بجائے دیگر ممالک میں ریلیز کی گئی۔
دلجیت دوسانجھ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ فلم کی شوٹنگ پہلگام واقعے سے پہلے مکمل ہوچکی تھی اور دھمکیوں کے باوجود انہوں نے اسے بیرون ملک ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے حالیہ میچز کے بعد وہ بہت کچھ کہنا چاہتے تھے، لیکن منفی جذبات کو ہوا نہ دینے کے لیے خاموشی اختیار کی۔