فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ۔ فوٹو: فائل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہو گا، کسی بھی قیمت پر اپنی دھرتی کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کراچی میں پاکستان نیوی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملک کے کیڈٹس کو مبارک باد دیتے ہیں، ترقی کےلیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حقِ خودارادیت کے حصول میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، خطے میں مستحکم امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن ہے، ہمارا دشمن متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کر رہا ہے۔

آرمی چیف نے کہا ہے کہ بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے، گزشتہ چند برسوں میں بھارت نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے بہانے دو بار پاکستان پر بلاوجہ حملے کیے، پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جواب نے خطےکو ایک بڑے تنازع سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود صبر و تحمل اور ذمے داری کا مظاہرہ کیا، امن کو ترجیح دی، آج پاکستان خطے میں ’نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر‘ کے طور پر جانا جاتا ہے، اگر دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان خودمختاری پر حملے کو برداشت کرے گا تو یہ ایک خطرناک غلط فہمی ہو گی۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ دشمن ہماری خود مختاری کو چیلنج کرتا ہے تو نتائج کی ذمے داری اسی پر ہو گی، دشمن ہماری خود مختاری کو چیلنج کرتا ہے تو یہ پورے خطے کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، پاکستان ہر حال میں اپنی خود مختاری اور قومی مفادات کا دفاع کرے گا۔

کراچی: پاک بحریہ کی کمیشننگ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی شرکت

پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری پر کسی قسم کی جھجک نہیں دکھائے گا، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سورہ بقرہ کی آیت 249 کا حوالہ بھی دیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا قومی جذبہ آزمائشوں کے دوران اور بھی مضبوط ہوا ہے، آج ہم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور پُرعزم ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں کامیابی کے قریب ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو مکمل کامیابی تک پہنچائیں گے، ملک کو دہشت گردی سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں گے، ایسے وقت میں ہمیں کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو ضرور یاد رکھنا چاہیے۔

آرمی چیف سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق منصفانہ حل کا پُرزور حامی ہے، پاکستان کے لیے مضبوط اور مؤثر میری ٹائم فورس برقرار رکھنا ناگزیر ہے، دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دےگا تو وہ سخت غلطی پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جس جدوجہد کو ’دہشت گردی‘ کہتا ہے، وہ دراصل ایک جائز اور قانونی آزادی کی جدوجہد ہے، کشمیریوں کی اس جدوجہد کو بین الاقوامی قوانین بھی تسلیم کرتے ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سورہ آلِ عمران کی آیت 54 کا حوالہ دیا کہ اللّٰہ تعالی فرماتا ہے:’انہوں نے چالیں چلیں اور اللّٰہ نے بھی تدبیر کی اور بہترین تدبیر کرنے والا اللّٰہ ہے۔‘(سورہ آلِ عمران، آیت 54)

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل تک جنوبی ایشیاء میں کبھی پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، حقِ خودارادیت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ تحسن پیش کرتا ہوں، خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ان بہادر کشمیریوں کو جو آج بھی آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ظالم حکومت کشمیریوں کی ہمت اور حوصلے کو کبھی پست نہیں کر سکتی، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا، پاکستان کے دشمن مسلسل ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارا ترقی کا سفر جاری ہے، پاکستان ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف نے کہا کہ بھارت کا کہنا ہے کہ خود مختاری انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ؛ پاکستان کی سفارتی کامیابی، بھارت پھر بےنقاب

فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے بعد پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، جس کے پیش نظر بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے، بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے فتنہ الہندوستان کے ساتھ براہِ راست روابط قائم رکھے اور پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے فتنہ الہندوستان کو مالی امداد فراہم کی۔ذرائع کے مطابق بھارت نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو اپنے ملک میں علاج کی سہولیات فراہم کیں، گودی میڈیا نے فتنہ الہندوستان کی دہشتگردانہ کارروائیوں کوجواز فراہم کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی۔سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ مودی اور اجیت دوول نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ساتھ اپنے روابط کابرملااعتراف کیا. تاہم کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے، بھارت کے دہشتگردانہ عزائم نہ صرف خطے بالکل عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ امریکا پر وائٹ ہاؤس میں پذیرائی، بھارت ناخوش ، فنانشل ٹائمز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ؛ پاکستان کی سفارتی کامیابی، بھارت پھر بےنقاب
  • کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا کوئی جمہوری لیڈر بھی ہوتا: فیصل واؤڈا
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ، بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے
  • بھارت خطہ میں عدم استحکام پر بضد، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، دورہ امریکہ، تعاون جاری رہے گا: فیلڈ مارشل
  • امریکی صدر کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رکیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل
  • بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل
  • بھارت خود کو بطور ’وشوا گرو‘ پیش کرنا چاہتا ہے، عملی طور پر ایسا کچھ نہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • ‎بھارت اپنے آپ کو ’’وشوا گرو‘‘ کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے، لیکن عملی طور پر ایسا کچھ بھی نہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر