بھارت خود کو بطور ’وشوا گرو‘ پیش کرنا چاہتا ہے، عملی طور پر ایسا کچھ نہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر — فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آرآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے آپ کو ’وشوا گرو‘ کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے لیکن عملی طور پر ایسا کچھ نہیں۔
امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے خطے کو ایک خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، کسی بھی وجہ سے دو طرفہ تصادم بہت بڑی غلطی ہو گی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے جن کی اسٹریٹجک لیڈر شپ نے ناصرف پاک بھارت جنگ بلکہ دنیا میں بہت سی جنگوں کو روکا، پاکستان نے اس اشتعال انگیزی کا پُرعزم اور بھرپور جواب دیا، بھارت اب بھی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا پلر ہے، آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی امتیازی اور دوغلی پالیسیوں کے خلاف کامیاب سفارتی جنگ لڑی، حالیہ بھارتی جارحیت شرمناک بہانوں کے ساتھ کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی کی، معصوم شہریوں کو شہید کیا۔
سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی ٹرانس نیشنل دہشت گرد سرگرمیوں میں شمولیت عالمی سطح پر شدید تشویش کا باعث ہے۔
آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ اس کی مثالیں کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، قطر میں 8 بھارتی نیول افسران کا معاملہ ہے، اس کی مثال کلبھوشن جادھو جیسے واقعات بھی ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بیرونِ ملک مقیم پاکستانی عزت اور وقار کا سرچشمہ اور دیگر پاکستانیوں کی طرح پرجوش ہیں، بیرون ملک پاکستانی ’برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین‘ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عاصم منیر نے کہا کہ
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔