ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت، میرب علی کے بھائی کا ردعمل وائرل ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
اداکارہ ہانیہ عامر کو حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے ایک کنسرٹ میں پہلی قطار میں دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آئے ہیں۔
ہانیہ عامر کی اپنے سابق بوائے فرینڈ اور اداکارہ و ماڈل میرب علی کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی خاص توجہ حاصل کی، جبکہ اس موقع پر میرب علی کے بھائی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رامس علی کی ایک ذو معنی انسٹاگرام اسٹوری بھی وائرل ہوئی جس کو ہانیہ اور عاصم اظہر کے درمیان پھر سے بڑھتی قربتوں سے جوڑا جارہا ہے۔
رامس علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا، ’’وقت کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ سب کچھ سامنے لے آتا ہے۔‘‘ اس جملے کو سوشل میڈیا صارفین نے مختلف انداز میں لیا، بعض نے اسے ایک عمومی تبصرہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے ان کی بہن میرب کی زندگی اور منگنی ٹوٹنے کی حالیہ صورتحال سے جوڑتے ہوئے قیاس آرائیاں کیں۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا تعلق ماضی میں خبروں کی زینت بنتا رہا ہے، تاہم 2020 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ بعد ازاں عاصم اظہر کی منگنی میرب علی سے ہوئی، جو حال ہی میں ختم ہوگئی۔
ایک ساتھ نظر آنے کے مختلف حالیہ واقعات کے بعد ایک بار پھر ہانیہ اور عاصم کے درمیان ممکنہ قربتوں پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: عاصم اظہر کے سوشل میڈیا ہانیہ عامر میرب علی
پڑھیں:
’مجھے ایک برس گھر پر قید رکھا گیا‘ فیصل خان کا بھائی عامر خان پرالزام
فلم میلہ میں اپنے کردارکی وجہ سے مشہوربھارتی اداکار فیصل خان نے اپنے بھائی اداکار اور ہدایتکار عامر خان کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے ایک برس تک قید تنہائی میں رکھے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی انٹرٹینمنٹ اورلائف اسٹائل پلیٹ فارم پِنک ولا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فیصل خان نے الزام لگایا کہ ان کے خاندان نے انہیں اس دعوے کی بنیاد پر ایک سال تک گھر میں قید کر رکھا تھا کہ انہیں شیزوفرینیا لاحق ہے اوران کا رویہ غیر مستحکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں میں نے جھوٹ بولا‘، عامر خان نے ایسا کیوں کہا؟
’مجھے قید کر کے رکھا تھا گھر میں ایک سال، اور وہ کہہ رہے تھے کہ مجھے شیزوفرینیا ہے، میں پاگل ہوں اور معاشرے کے لیے خطرہ ہوں، جے جے اسپتال میں مجھے 20 دن رکھا گیا، ٹیسٹ کیے گئے، جنرل وارڈ میں، ذہنی مریضوں کے ساتھ ۔‘
شیزوفرینیا ایک نفسیاتی بیماری ہے جس کے مختلف علامات افراد میں مختلف ہوتی ہیں اور بیماری کے دورانیے کے دوران بھی تبدیلی آتی رہتی ہے، بنگلورکے فورٹس اسپتال سے وابستہ کنسلٹنٹ کلینیکل سائیکولوجسٹ اکَنکشا پانڈے کے مطابق ہر شیزوفرینیا کے مریض کو تمام علامات نہیں ہوتیں۔
مزید پڑھیں: پولیس کی بھاری نفری اداکار عامر خان کے گھر کیوں پہنچی؟ وجہ سامنے آگئی
’شیزوفرینیا کا بروقت نفسیاتی علاج ضروری ہے، جس میں تشخیص کے لیے معیاری انٹرویوز اوراسکریننگ ٹولز کا استعمال کیا جاتا ہے، ملیریا یا ٹائیفائیڈ جیسی انفیکشن کے برخلاف، شیزوفرینیا کا کوئی علاج نہیں ہے۔‘
اکَنکشا پانڈے کا کہنا تھا کہ علاج کا مقصد علامات کو ختم کرنا اور بیماری کی دوبارہ شدت سے بچانا ہے، جتنا جلد علاج شروع ہواوربےعلاج نفسیاتی بیماری کا دورانیہ کم ہو، نتائج اتنے ہی بہتر ہوتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکریننگ ٹولز اکَنکشا پانڈے تشخیص شیزوفرینیا عامر خان فلم فیصل خان کشیدہ تعلقات کلینیکل سائیکولوجسٹ معیاری انٹرویوز ملیریا میلہ نفسیاتی علاج