بانی پی ٹی آئی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاج، خیبرپختونخوا کے لیے پلان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تمام ریلیوں کی قیادت متعلقہ حلقوں کے اراکینِ اسمبلی اور پارٹی عہدیداران کریں گے۔
مرکزی ریلی پشاور میں نکالی جائے گی، جس کی قیادت خود وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے۔
پشاور ریلی کا روٹ اور شرکاءریلی کا آغاز حیات آباد ٹول پلازہ سے ہوگا، جو پیر زکوڑی پل سے ہوتی ہوئی قلعہ بالا حصار پر اختتام پذیر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے احتجاجی تحریک: پی ٹی آئی اسلام آباد نے اپنی حکمت عملی کا اعلان کردیا
ریلی میں شرکت کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما بشمول ایم این اے ارباب شیر علی، ایم این اے اقبال آفریدی، ایم پی اے سہیل آفریدی، ایم پی اے عدنان قادری، ایم پی اے عبدالغنی، جنرل سیکریٹری خورشید عالم، صوبائی وزیر قاسم علی شاہ، ایم این اے شاندانہ گلزار، ایم پی اے سمیع اللہ، ایم پی اے شیر علی آفریدی، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم اور ایم پی اے فضل الہٰی ہزار خوانی کے مقام پر کارکنان کے ہمراہ ریلی میں شریک ہوں گے۔
دیگر اضلاع میں ریلیوں کی قیادتمالاکنڈ میں ریلی کی قیادت صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر کریں گے، جو چکدرہ ٹول پلازہ سے ریلی کی سربراہی کریں گے۔ مردان میں ریلی کی قیادت عاطف خان کریں گے۔ مردان، صوابی، اور چارسدہ سے نکالی جانے والی ریلیاں امبار انٹرچینج پر اختتام پذیر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا منصوبہ، انتظامیہ نے اضافی سیکیورٹی مانگ لی
قیادت کا پیغامترجمان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے مطابق یہ ریلیاں پارٹی کے بانی عمران خان سے غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہیں، اور عوام کی طرف سے یہ واضح پیغام ہے کہ وہ قائد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے تمام کارکنان سے پرامن انداز میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی ایم پی اے کی قیادت کریں گے کے لیے
پڑھیں:
پاک سعودی دفاعی معاہدہ، پاکستان تحریک انصاف کا موقف سامنے آگیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SMDA) پر 17 ستمبر 2025 کو ریاض میں ہونے والے دستخطوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی تعلقات کی تجدید ہے، جو اسلامی اخوت، مشترکہ تزویراتی مفادات اور دیرینہ باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کا فروغ دوطرفہ اور علاقائی سلامتی و استحکام پر مثبت اثر ڈالے گا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ چیئرمین عمران خان ہمیشہ پاکستان کو ایک ایسا ملک تصور کرتے ہیں جو مسلم دنیا کو یکجا کرے، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے اور امن کے امکانات کو آگے بڑھائے۔ اسی تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری میں اضافہ مسلم اتحاد اور اجتماعی سلامتی کی طرف ایک اہم قدم ہے، کیونکہ ہر پاکستانی کے لیے حرمین شریفین کا تقدس اور تحفظ ایمان کا بنیادی جزو ہے۔
پی ٹی آئی نے توقع ظاہر کی کہ SMDA کی مزید تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی تاکہ پاکستانی عوام مکمل طور پر باخبر رہیں۔
پارٹی نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی عوامی اور حکومتی سطح پر پاکستان کے لیے مستقل حمایت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب بلکہ پورے خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں