2025-11-12@10:10:00 GMT
تلاش کی گنتی: 4346
«شایع ہونے»:
دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، دبئی میں اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔ اماراتی حکام کے مطابق یہ آزمائشی پرواز دبئی اور العین کے درمیان مرغم کے صحرائی علاقے سے شروع ہوئی اور المکتوم ایئرپورٹ پر کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ الیکٹرک ائیر ٹیکسی 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے، جس میں 4 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ مکمل طور پر ماحول دوست ہے اور عام فضائی گاڑیوں کے مقابلے میں شور بھی نہ ہونے کے برابر پیدا کرتی ہے۔ اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی بہادری اور حکمت عملی کی بدولت وانا حملے میں ملوث تمام دہشت گرد ہلاک ہوئے اور کسی بھی شہری یا فوجی کو جانی نقصان نہیں پہنچا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس آپریشن کو دہشت گردوں کے منصوبوں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ملک کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے نہایت اہم تھی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایک مرتبہ پھر آرمی پبلک اسکول پشاور کی طرح تاریخ دہرانے کا منصوبہ بنا رہے تھے، لیکن اللہ نے کرم کیا اور ہماری بہادر افواج نے اس منصوبے کو ناکام بنادیا۔ انہوں نے عوام سے افواج کی...
ایشیز سیریز سے قبل 2 آسٹریلوی فاسٹ بولرز کو انجری کا سامنا ہے۔ جوش ہیزل ووڈ اور شان ایبٹ انجری کے خطرے سے دوچار ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایشیز سیریز شروع ہونے میں 9 دن رہ گئے ہیں، آسٹریلوی فاسٹ بولرز کے انجرڈ ہونے کا خدشہ ہے۔ فاسٹ بولرز کو سڈنی میں شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا، دونوں فاسٹ بولرز کھانے کے وقفے کے بعد فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولرز کا معائنہ جاری ہے، فاسٹ بولرز کو ہیم اسٹرنگ انجری کا سامنا ہے، انجری کس نوعیت کی ہے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جوش ہیزل ووڈ...
اقوام متحدہ کے سالانہ ماحولیاتی سربراہی اجلاس (کوپ30) میں درجنوں مقامی قبائلیوں پر مشتمل مظاہرین نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ان کی سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔ یہ واقعہ برازیل کے شہر بیلم میں پیش آیا، جہاں دنیا بھر کے نمائندے اقوام متحدہ کے اس اہم ماحولیاتی اجلاس میں شریک ہیں۔ مقامی باشندوں نے ماحولیاتی تحفظ اور جنگلات کے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: 1990 کی دہائی میں کی گئی ماحولیاتی پیش گوئیاں درست ثابت، سیٹلائٹ تصاویر سے بڑا انکشاف ٹوپینامبا قبیلے کے رہنما گل مار نے کہا کہ ہم اپنی زمینوں کو زرعی کاروبار، تیل کی تلاش، غیر قانونی کان کنی اور لکڑی کے کاروبار سے آزاد...
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار 10 بڑے ملکوں میں شامل، گلوبل ایمیشن میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم، مل کر کام کرنا ہو گا: مریم نواز کا کوپ کانفرنس میں خطاب
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ موسموں کی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ اب ہر فیصلے کا مرکز اور محور بن چکا ہے۔ سموگ کے خاتمے کے لئے بجٹ 94 ارب سے بڑھا کر 123 ارب روپے کر دیا۔ برازیل کے شہر بیلیم میں کوپ30 میں پاکستانی پویلین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں جنگلات اب خاموش نہیں، جھیلیں اب ساکت نہیں، پنجاب کے جنگلات میں دھڑکن لوٹ آئے گی۔ پنجاب ماحول دوست ایندھن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کوڑے کے ہر ڈھیر کو ایندھن میں بدلنے کی طرف جارہے ہیں۔ پنجاب کلین ایئر اینڈ ای موبیلٹی ویژن کو پورے...
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے شہید احمد قصیر، جن کی شہادت کی برسی لبنان میں یوم شہید کے طور پر منائی جاتی ہے، کا مقام بیان کرتے ہوئے کہا: "شہید قصیر نے اپنی شہادت پسندانہ کاروائی کے ذریعے صیہونی فوج کے حوصلے متزلزل کر کے رکھ دیے اور صیہونی دشمن کی لبنان سے ذلت آمیز پسپائی کی راہ ہموار کی۔" اسلام ٹائمز۔ لبنان میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے یوم شہید کے موقع پر "جب ہم شہادت حاصل کرتے ہیں تو ہماری جیت ہوتی ہے" کے نعرے کے ساتھ منعقد ہونے والی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا: "شہید کبھی ذلت و رسوائی کا راستہ اختیار نہیں کرتا اور ایک...
تربیلا(نیوزڈیسک)پاکستان آرمی اور متحدہ عرب امارات کے پریذیڈنشل گارڈز کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق جلمود1 تربیلا میں اختتام پذیر ہوگئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عاملہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں یرغمالیوں کی بازیابی کے آپریشنز پر خصوصی توجہ دی گئی، پاکستان آرمی کی اسپیشل سروسز گروپ اور یو اے ای پریذیڈنشل گارڈز کے دستے شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای کے سینئر فوجی حکام اور سفارت کار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد یرغمالیوں کی بازیابی اور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں مشترکہ عملی مہارت کو بڑھانا تھا۔ آئی ایس پی آر...
ڈی آئی خان:(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دو روز قبل نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیے گئے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ بنوں سے دو روز قبل اغوا ہونے والے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا، ایس ایچ او عابد کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ تھانہ کینٹ کی حدود نالے پل داؤدشاہ سے لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بنوں سے دو روز قبل اغواء ہونے والے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا، ایس ایچ او عابد کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دو روز قبل نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیے گئے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ بنوں سے دو روز قبل اغواء ہونے والے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا، ایس ایچ او عابد کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ تھانہ کینٹ کی حدود نالے پل داؤدشاہ سے لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دو روز قبل نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیے گئے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ بنوں سے دو روز قبل اغوا ہونے والے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا، ایس ایچ او عابد کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ تھانہ کینٹ کی حدود نالے پل داؤدشاہ سے لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اس وقت افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں حملہ کرکے افغان طالبان نے ہمیں ایک پیغام دیا ہے، اور یہ دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان مذاکرات کے پہلے دور میں خود موجود تھا، مجھے یہ بات سمجھ آئی ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کو نہیں روکنا چاہتا، اور اسی لیے بات چیت کامیاب نہیں ہو سکی۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشتگری کے خاتمے کے لیے اپنی جانیں قربان کررہی...
کراچی میں نافذ کردہ ای چالان سسٹم کی ایک کے بعد ایک خامی سامنے آنے لگی ہے جس سے شہری شدید نفسیاتی دبائو اور پریشانی کا شکار ہونے لگے ہیں۔ای چلان سسٹم نے شہرقائد کے باسیوں کو نہ کردہ چالان کا قصوار ٹھہرانا بھی شروع کردیا ہے، کسی کو اس کی چوری شدہ گاڑی کا ای چلان بھیجا جا رہا ہے تو کسی کو ایک ہی روز میں پانچ پانچ ای چلان موصول ہو رہے ہیں، کوئی اس بات کی شکایت کرتا نظر آرہا ہے کہ اس کو کسی اور کی گاڑی کا ای چلان موصول ہوا ہے۔تازہ ترین واقعے میں شہری کو کسی اور کی گاڑی کا 10 ہزار روپے کا ای چلان اس کے گھر کے ایڈریس گلشن...
ویب ڈیسک :کراچی میں نافذ کردہ ای چالان سسٹم کی ایک کے بعد ایک خامی سامنے آنے لگی جس سے شہری شدید نفسیاتی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہونے لگے ہیں،تازہ ترین واقعے میں شہری کو کسی اور کی گاڑی کا 10 ہزار روپے کا ای چلان اس کے گھر کے ایڈریس گلشن اقبال پر بھیج دیا گیا۔ شہری فیصل ستار کا کہنا ہے کہ اس کے پاس سوزوکی کلٹس گاڑی ہے جبکہ اس کو موصول ہونے والا چلان سوزوکی مہران گاڑی کا ہے۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی شہری کا کہنا ہے کہ مہران گاڑی کبھی اس کے زیر استعمال نہیں رہی اس کی ملکیت کلٹس گاڑی ہے جس کا رنگ سلور ہے جبکہ ای...
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کنٹرول لائن آر پار تجارت اور سفر کیلئے روایتی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگست 2019ء میں دفعہ370 کی منسوخی کے بعد سے جموں و کشمیر ایک پنجرے میں قید ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کنٹرول لائن آر پار تجارت اور سفر کیلئے روایتی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگست 2019ء میں دفعہ370 کی منسوخی کے بعد سے جموں و کشمیر ایک پنجرے میں قید ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...
احسن عباسی :انتظامی مسائل کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوگیا ہے۔ ایئر لائنز کی جانب سے تاخیر اور منسوخیوں کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے. فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے 5 پروازیں منسوخ جبکہ 38 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ کراچی سے منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط سلام ایئر کی پرواز اووی516 ، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 141،143 کینسل ہوئیں۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی اڑانوں کا نظام الٹ پلٹ ہونے سے منسوخ ہونیوالی دیگر پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 ، کراچی سے سکردو پی کے 455 شامل ہیں۔ دوسری طرف ملک بھر سے 38...
لاہور میں نقب زنی کے مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے کروڑوں مالیت کا چوری شدہ مال بھی برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد نوید نے انچارج شاد باغ انویسٹی گیشن تنزیل الرحمٰن کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس ایس پی محمد نوید نے برآمد ہونے والے طلائی زیورات اور دیگر سامان مالکان کے سپرد کر دیا جبکہ ملزم سے ساڑھے 3 کروڑ مالیت کے 70 تولے طلائی زیورات، آرٹیفشل جیولری، 6 قیمتی گھڑیاں اور 2ٹیب برآمد ہوئے۔ ملزم سے موبائل فونز، 6 عدد ایل سی ڈی اور آلات...
بنگلہ دیش میں ایک بڑے سیکیورٹی اسکینڈل نے سول ایوی ایشن حکام کو ہلا کر رکھ دیا۔ ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک کارگو والٹ سے 38 جدید اسلحے اور ایک لاکھ سے زائد گولیوں کے غائب ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ حال ہی میں ایئرپورٹ کے کارگو سیکشن میں لگنے والی آگ کے بعد پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا: بنگلادیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، متعدد اموات اور 100 سے زائد زخمی ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، نامعلوم افراد نے ایک اسلحہ درآمد کرنے والی کمپنی کے مضبوط لاکر میں نقب لگا کر قیمتی ہتھیاروں کے کئی بکس چرا لیے۔ 21 کارٹن میں سے نمبر 208 والے کارٹن کے...
اپنی ایک تقریر میں محمود قماطی کا کہنا تھا کہ پریشانی اس بات کی ہے کہ کچھ لوگ اس بات کو سمجھنے یا درک رکنے سے قاصر ہیں کہ اسرائیل، عراق کی سرحدوں تک پہنچ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" كی سیاسی شوریٰ كے ركن "محمود قماطی" نے کہا کہ کسی بھی سیاسی گروہ کو گریٹر اسرائیل نامی حقیقی و وجودی خطرے کے سامنے، صیہونی دشمن کے ساتھ ہم آہنگی نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی تباہی کا انتباہ کوئی سیاسی نعرہ یا مبالغہ آرائی نہیں بلکہ نتین یاہو نے گریٹر اسرائیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے لبنان کو لپیٹنے کی بات کی۔ لہٰذا یہ ہماری قومی ذمے داری ہے کہ...
دمشق پر حکمراں باغیوں کیجاب سے تمام صیہونی احکامات کی مکمل تعمیل کے باوجود شام پر وسیع اسرائیلی حملوں کے تسلسل کیجانب اشارہ کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے رکن سیاسی بیورو نے متنبہ کیا ہے کہ قابض صیہونی، عراقی سرحدوں تک جا پہنچے ہیں! اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے رکن سیاسی کونسل محمود قماطی نے متنبہ کیا ہے کہ "گریٹر اسرائیل" نامی اہم و حقیقی خطرے کے پیش نظر کسی بھی سیاسی گروہ کو قابض صہیونی دشمن کے ساتھ "تعاون" ہرگز نہیں کرنا چاہیئے۔ الاخبار کے مطابق محمود قماطی نے کفرسالا شہر میں ایک یادگاری تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ لبنان کی تباہی کا انتباہ کوئی مبالغہ آرائی یا سیاسی نظریہ نہیں جبکہ گریٹر اسرائیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ میں ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کے بعد برطانوی کروڑ پتی متحدہ عرب امارات منتقل ہونے لگے۔غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق برطانیہ میں رواں ماہ انکم ٹیکس کی شرح میں اضافےکا امکان ہے جس کے بعد ٹیکس سےبچنےکے لیے برطانوی دولت مندوں نے عرب امارات کا رخ کرلیا ہے۔رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ گزشتہ سال دنیابھرسے 9800 ملینئریو اے ای خصوصاً دبئی منتقل ہوئے اور ان میں زیادہ تعداد برطانوی شہریوں کی تھی جو لیبرپارٹی کے نان ڈوم اسٹیٹس ختم کرنے کے فیصلے سے ناراض تھے۔خلیجی میڈیا کے مطابق ٹیکس ریفارمزکے نفاذکے بعد اپریل میں 691 برطانوی ملینئر یو اےای منتقل ہوئے اور یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلےمیں 79 فیصد زیادہ ہے۔ ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی جس کے تحت آئین کے آرٹیکل 243 کی دو شقوں 4 اور 7 میں نئی ترامیم کی گئی ہیں۔آرٹیکل 243 کی شق 4 اور 7 میں ترمیم کے تحت چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کا نام تبدیل کر کے کمانڈر آف ڈیفنس فورسزکردیا گیا ہے۔ ترمیم کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم کی تجویز پر ایئرچیف اور نیول چیف کی طرح کمانڈرآف ڈیفنس فورسز کا تقرر کریں گے جبکہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27نومبر 2025 سے ختم تصور کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم، آرمی چیف کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کرینگے اور یہ پاکستان آرمی کے ارکان میں سے ہوگا...
اپنے جوہری پروگرام کا معائنہ کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بالآخر مغربی ممالک کے پاس، ایران کو پُرامن ایٹمی صنعت کے میدان میں، ایک سائنسی قطب کے طور پر قبول کرنے کے سواء کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے وزارت خارجہ کے مشیران و معاونین کے ہمراہ ایٹمی لیبارٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایٹمی صنعت کے اعلیٰ منتظمین سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک ایران کو جوہری صلاحیتوں سے محروم رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ہر چیز پر ان کی اجارہ داری قائم رہے۔ یہ ایک انتہائی پیچیدہ، جدید اور عالمی سطح پر تازہ ترین سائنسی علم...
آرٹیکل 243 کی 2 شقوں میں ترمیم منظور، فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی جس کے تحت آئین کے آرٹیکل 243 کی دو شقوں 4 اور 7 میں نئی ترامیم کی گئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آرٹیکل 243 کی شق 4 اور 7 میں ترمیم کے تحت چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کا نام تبدیل کر کے کمانڈر آف ڈیفنس فورسزکردیا گیا ہے۔ ترمیم کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم کے تجویز پر ایئر چیف اور نیول چیف کی طرح کمانڈ رآف ڈیفنس فورسز کا تقرر کرینگے جبکہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27نومبر 2025 سے ختم تصور کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم آرمی چیف کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کرینگے اور یہ پاکستان آرمی کے ارکان میں سے...
ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں 11 نومبر بروز منگل اوگرا اور سوئی گیس کے اعلی حکام کے سامنے عوامی سماعت میں کراچی کے عوام کا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کیا جائے گا، جہاں ایم کیو ایم کے وکیل طارق منصور ایڈوکیٹ شہر کے 31 لاکھ سے زائد گیس صارفین کے حق میں دلائل دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے بہادرآباد مرکز سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے سوئی گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ ناقابلِ قبول اور عوام پر شدید معاشی بوجھ ہے۔ مالی سال 2025-2026ء کے لیے گیس نرخوں میں 1962.65 روپے فی MMBTU اضافہ موجودہ مہنگائی اور...
جے ایس او کنونشن سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جے ایس او ایک امتیازی اور معتبر طلبہ تنظیم کے طور پر سامنے آئے، جو نوجوانوں کی اصلاح و فلاح کے لیے سرگرم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جے ایس او پاکستان کے کنونشن سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے مجلسِ نظارت، مرکزی کابینہ اور تمام شرکاء کو خراجِ تحسین پیش کیا اور تنظیمی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جے ایس او ایک با مقصد طلبہ تنظیم ہے جس کے دستور میں واضح اہداف و مقاصد موجود ہیں،...
ونڈ اسکرین تنازع پی آئی اے کی نجکاری کے پرائس کم کروانے کیلئے سازش بھی ہوسکتی ہے: ترجمان قومی ایئرلائن
---فائل فوٹو قومی ایئرلائن کے ترجمان عبداللّٰہ حفیظ خان نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری حتمی مراحل میں ہے، ونڈ اسکرین سے متعلق معاملہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے پرائس کم کروانے کے لیے سازش بھی ہو سکتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عبداللّٰہ حفیظ خان نے کہا کہ جہاز کی وِنڈ اسکرین میں ایک اسکریچ نوٹ کیا گیا تھا، وِنڈ اسکرین کا اسکریچ ایسا نہیں تھا کہ جس کی وجہ سے فلائٹ پرواز کے قابل نہ ہو، جہاز کو غیرملکی انجینئرز نے کلیئر کیا اور جہاز نے پرواز بھری۔انہوں نے مذید کہا کہ بیرون ملک کی ایجنسی نے معاملات دیکھ کر ہمیں پروازوں کی اجازت دی، جن کے پاس انجینئرنگ کی ڈگری...
نمبرز پورے ہوگئے ہیں، اب ایمل ولی کیا کریں گے؟خاتون صحافی کے سوال پر اعظم نذیر تارڑ نے کیا جواب دیا؟
نمبرز پورے ہوگئے ہیں، اب ایمل ولی کیا کریں گے؟خاتون صحافی کے سوال پر اعظم نذیر تارڑ نے کیا جواب دیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں گفت و شنید ہی جمہوریت کا حسن ہے، اگر ڈائیلاگ کا عمل ختم ہو جائے تو صرف لڑائی باقی رہ جاتی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک خاتون صحافی نے سوال کیا کہ “نمبرز پورے ہوگئے ہیں، اب ایمل ولی کیا کریں گے؟” جس پر اعظم نذیر تارڑ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ “ایمل ولی خان بھائی ہیں ہمارے۔” اسی دوران ایک خاتون صحافی نے کہا، “آپ کے بھائی جاتے...
پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گم ہوئی چیزیں واپس منگوانے کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں انہوں نے اک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے ایک انوکھا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’ایک مرتبہ میرے اپنے گھر میں ہی پیسے گم گئے تھے، اس سے قبل بھی میری روزانہ کوئی نہ کوئی چیز جیولری یا شرٹ گم رہی تھی، پہلے میرا شک اپنی کام والی ماسی پر گیا لیکن ایسا نہیں تھا‘۔اس کے بعد مجھے کسی نے بتایا کہ اکثرگھروں میں جنات گھومتے ہیں اور کچھ جنات کے بچے شرارتوں میں بھی ایسا کرجاتے ہیں لیکن اگر جنات اچھے ہوں اور ان سے بات کرو تو وہ چیزیں واپس چھوڑ جاتے ہیں ‘۔اداکارہ کے مطابق’ اس کے بعد...
بھارتی اداکارہ سیلینا جیتلی نے اپنے بھائی، میجر وکرنت کمار جیتلی کے لیے ایک جذباتی اور فکر انگیز پوسٹ شیئر کی ہے۔ ان کے بھائی کو مبینہ طور پر گزشتہ ایک سال سے متحدہ عرب امارات میں حراست میں رکھا گیا ہے۔ انسٹاگرام پر سیلینا نے لکھا، ”میرا ڈمپی، امید ہے تم ٹھیک ہو، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں تمہارے ساتھ ایک مضبوط ستون کی طرح کھڑی ہوں، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں نے تمہارے لیے ایک بھی رات بغیر آنسو بہائے نہیں گزاری، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہوں…“ یہ جذباتی پوسٹ اس وقت منظر عام پر آئی ہے جب دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت...
استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد علاقائی قوّتیں اور پاکستان کے دوست ممالک بھی دونوں ممالک کے درمیان قیامِ امن کے حوالے سے سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔ 7 نومبر کو آذربائیجان کے یومِ فتح تقریبات میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی جہاں دارلحکومت باکو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اُردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی قائم رکھنے پر بات چیت کی گئی۔ صدر رجب طیّب اُردوان نے کہا کہ تُرکیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو غور سے دیکھ رہا ہے اور وہ مذاکرات اور استحکام کی حمایت کرتا رہے گا۔ صدر طیّب اردوان...
کراچی: شہر قائد کے سائیٹ ایریا میں حبیب بینک پل کے قریب بجلی کا تار چوری کرنے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق، متوفی کی عمر تقریباً 26 سال ہے جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص حلیے سے نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔
کراچی (نیوزڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) میں جو فیصلے ہوئے وہ 27 ویں ترمیم سے متعلق تھے۔ کراچی میں عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کے ساتھ کھڑی ہے، پی پی کا حکومت سے دو تین شقوں پر اتفاق رائے ہے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا باقی بہت ساری شقوں پر اختلاف رائے ہے، جس پر ڈیبیٹ ہونی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو مشترکہ آئین دیا۔ گورنر پنجاب نے کہا مخالفین بھی 1973 کے آئین پر انگلی نہیں اٹھا سکتے، پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی...
فائل فوٹو۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) میں جو فیصلے ہوئے وہ 27 ویں ترمیم سے متعلق تھے۔ کراچی میں عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کے ساتھ کھڑی ہے، پی پی کا حکومت سے دو تین شقوں پر اتفاق رائے ہے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا باقی بہت ساری شقوں پر اختلاف رائے ہے، جس پر ڈیبیٹ ہونی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو مشترکہ آئین دیا۔ گورنر پنجاب نے کہا مخالفین بھی 1973 کے آئین پر انگلی نہیں اٹھا سکتے، پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دیئے ہوئے...
فائل فوٹو قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے تنازع کے باعث آج شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کےتنازع کے چھٹے روز شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔انجینئرز ذرائع کے مطابق منسوخی اور تاخیر طیاروں میں فنی خرابی اور پرزہ جات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوئی، آج ابوظہبی سے پشاور، دبئی سے کراچی اور فیصل آباد سے دبئی کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پی آئی اے طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ، لاہور کنٹرول ٹاور سمیت کیپٹن اور فرسٹ آفیسر ذمہ دار قراررپورٹ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کےتنازع کے چھٹے روز شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ انجینئرز ذرائع کے مطابق منسوخی اور تاخیر طیاروں میں فنی خرابی اور پرزہ جات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوئی، آج ابوظہبی سے پشاور، دبئی سے کراچی اور فیصل آباد سے دبئی کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ دبئی سے فیصل آباد، اور پشاور دبئی کی پروازیں بھی منسوخ ہوئی، اندرون ملک منسوخ پروازوں میں گلگت اسلام آباد، اسلام سے گلگت پروازیں شامل ہیں۔ اسکردو اسلام آباد اور اسلام آباد اسکردو پرواز بھی منسوخ ہوئی، اسلام آباد سے العین کی پرواز پی کے 143 تقریباً 10 گھنٹے تاخیر...
ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کا تنازع طول اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے تنازع کے چھٹے روز بھی متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کا تنازع طول اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تنازع کے چھٹے روز بھی پی آئی اے کا آپریشن متاثر ہوا اور شام پانچ بجے تک اندرون و بیرون ملک کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ انجینئرنگ ذرائع کے مطابق...
کانگریس لیڈر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چوری صاف صاف ہوئی ہے، پچیس لاکھ ووٹ چوری کئے گئے ہیں، ہر آٹھ میں سے ایک ووٹ بدلا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اتوار کو بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر "ووٹ چوری" ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین پر حملہ ہو رہا ہے اور کانگریس کے پاس اس کے مزید شواہد موجود ہیں جو وقت آنے پر پیش کئے جائیں گے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ تقریباً 25 لاکھ ووٹ چوری کئے گئے ہیں اور دعویٰ کیا کہ...
سائبر کرائم کی تفتیش کرنے والے ادارے این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 15غیر قانونی کال سینٹرز سے 15ملین روپے ماہانہ وصول کیا جاتا تھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر کی ٹیم یہ رقم فرنٹ میں حسن امیر کے ذریعے وصول کرتی، 120ملین ستمبر 2024سے اپریل 2025تک وصول کئے گئے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ سب انسپکٹر بلال نے نئے کال سنٹر کے لئے آٹھ لاکھ روپے ماہانہ طے کیا، اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں کال سینٹر پر چھاپہ مار کر ڈیل کی گئی، ایس ایچ او میاں عرفان نے وہ ڈیل 40ملین روپے میں فائنل کی۔ ذرائع نے کہا کہ مئی 2025میں عامر نذیر کو راولپنڈی آفس کی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پی پی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی ترمیم پر ڈسکس نہیں ہوا ہمارا خیال ہے نئی ترامیم اس مرحلے پر نہیں آنی چاہئے جو طے شدہ ترامیم ہیں اس پر بات ہونی چاہئے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے حکومت کو جو تجاویز دی تھیں وہ مان لی گئیں ہیں۔ باقی جو ترامیم ہیں ان کو ہم کمیٹی میں دیکھ رہے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈی این اے تحقیق پر نوبیل انعام پانے والے سائنسدان جیمس واٹسن 97برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔جیمس واٹسن کی موت کی تصدیق کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری کے ترجمان نے کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیمس بیماری کے بعد 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔جیمس واٹسن نے 1953 ء میں فرانسس کرک اور روزالنڈ فرینکلن کی مدد سے ڈی این اے کی ڈبل ہیلکس ساخت کی تحقیقات کی، جو جینیٹکس اور حیاتیات کی بنیاد بنی، اس کے لیے 1962 میں فزیالوجی یا میڈیسن میں انہیں نوبیل انعام ملا۔ اپنی موت سے قبل ایک انٹرویو میں جیمس واٹسن نے بتایا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ اہم کام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما اور سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے بیٹے راول شرجیل میمن نے راہوکی ٹنڈو جام میں میڈیا سے بات چیت کی۔اس موقع پر انہوں نے پی ایس 61 اور 63کے دیگر حلقوں کے سرکاری پرائمری و سیکنڈری اسکولوں میں فرنیچر کی تقسیم کا اعلان کیا، جو آج شروع ہو گئی ہے۔راول شرجیل نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہ اقدام اسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سروے کے بعد اسکولوں کی فہرستیں تیار کی گئیں تاکہ تعلیم کی بہتری کو یقینی بنایا جائے۔حیدرآباد میں پیپلز پارٹی نے اپنا میئر لایا ہے، جہاں عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان کے شمالی دارفور میں بڑھتی ہوئی ہنگامی صورتحال کے درمیان، 3,240 خاندان الفاشر سے فرار ہو کر مغربی سوڈان کے شہر تاویلہ پہنچ گئے ہیں، جس کے باعث تقریباً 16,200 افراد شدید انسانی ضروریات کے ساتھ مشکلات کا شکار ہیں۔مقامی تنظیم جنرل کوآرڈینیشن فار ڈسپلیسڈ پرسنز اینڈ ریفیوجیز نے کہا کہ فرار ہونے والے شہری خوراک، ادویات، صاف پانی، حفظانِ صحت، عارضی پناہ گاہ اور نفسیاتی معاونت کے شدید محتاج ہیں، بنیادی ضروریات میں مسلسل اضافہ اور حالات خراب ہونے کے باعث ان شہریوں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔یہ نقل مکانی 26 اکتوبر کو RSF کی جانب سے الفاشر پر قبضے اور شہریوں کے خلاف مظالم کے بعد شروع ہوئی، جس میں مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں...
تلنگانہ کے وزیر نے کہا کہ بی آر ایس اور بی جے پی دونوں ساتھ ہیں، تین یا چار دن میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں، انہیں انتخابات میں اپنی قسمت کا احساس ہے، اسی لئے وہ ایسے گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیر محمد اظہر الدین نے اپوزیشن بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ دونوں پارٹیاں فرقہ وارانہ مسائل پر پروان چڑھتی ہیں۔ سابق کرکٹر اظہر الدین نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو آئندہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں اپنی قوت کا اندازہ ہوگیا ہے اور اس لئے گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس میں ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیے جانے کا امکان تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج بلائے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جانی تھی، تاہم اسے پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے 13 نکاتی ایجنڈا طے کیا گیا تھا، لیکن پیپلز پارٹی کی سی ای ای کےجاری رہنے کی وجہ سے اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ اجلاس آج طلب، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے...
آئی سی سی کے اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد کچھ بورڈ ممبران نے دونوں ممالک سے ایشیاکپ ٹرافی کے ایشو کو حل کرنے پر بات کی، بورڈ ممبران نے کہا کہ دونوں ممالک کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ گزشتہ روز دبئی میں ہوئی جس میں چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا...
ایپل کی جانب سے 2026 میں متعارف کرائے جانے والے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کمپنی کے اب تک کے سب سے جدید اسمارٹ فون قرار دیے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایپل اپنے لانچ شیڈول میں تبدیلی کر رہا ہے۔ آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور پہلا فولڈ ایبل آئی فون خزاں 2026 میں پیش کیے جائیں گے، جب کہ سستے ماڈلز آئی فون 18 اور آئی فون 18e بہار 2027 میں متعارف ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: 11.11 سیل میں شاندار آفر، گولڈ پلیٹڈ آئی فون کتنے کا ملے گا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کتاب طرز ڈیزائن میں ہوگا، جس میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن (نمائندہ جسارت) صوبائی سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ نے آج سول اسپتال نوشہرو فیروز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، سول سرجن ڈاکٹر مبین احمد راجپوت، ریسکیو 1122 کی ضلعی انچارج سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی سیکریٹری نے ایمرجنسی وارڈ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ بعد ازاں انہوں نے ایمرجنسی، سی سی یو، آؤٹ ڈور، آنکھوں کے وارڈ، جنرل وارڈ، بچوں کے وارڈ اور ڈائلاسز سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ریحان اقبال بلوچ نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت...
بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کے ایٹمی مرکز پر حملے کا خفیہ منصوبہ کیا تھا؟ سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف
سابق سی آئی اے افسر رچرڈ بارلو نے انکشاف کیا ہے کہ 1980 کی دہائی میں بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کے کہوٹہ یورینیم پلانٹ پر حملے کا خفیہ منصوبہ بنایا تھا تاکہ اسلام آباد کے ایٹمی پروگرام کو روکا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی جعلی سائنسدان کا ایران کو ایٹمی منصوبہ فروخت کرنے کی کوشش کا انکشاف رچرڈ بارلو کے مطابق اُس وقت بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی نے یہ منصوبہ مسترد کر دیا تھا، جسے انہوں نے ’افسوسناک فیصلہ‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کارروائی ہو جاتی تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے تھے۔ ڈی کلاسیفائیڈ رپورٹس کے مطابق حملے کا مقصد پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور ایران کو ممکنہ منتقلی روکنا تھا۔ بارلو...
کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی بزدلانہ جارحیت کے دوران آپ نے اپنے ایرانی بھائیوں کو یاد رکھا اور فلسطینی عوام کیلئے دعائیں کیں، اس کیلئے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی عوام، مجلس شورائے اسلامی اور حکومت ایران کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے کراچی میں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ آج امت اسلامیہ کی وحدت صرف ایک ضرورت ہی نہیں ہے، بلکہ یہ سنت الٰہی ہے کہ پوری مسلم امہ متحد ہو کر خونریز صیہونی حکومت کے مقابلے پر ڈٹ جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ڈاکٹر...
چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے اسپیکر کو کہا کہ رولز کے مطابق ریکوزیشن جمع کر چکے ہیں، لیڈر آف اپوزیشن ان افراد کا حق ہے جو اپوزیشن بینچز پر بیٹھتے ہیں، عددی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے 74 ارکان کے دستخط کے بعد ہمارا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں گارنٹی دی گئی تھی کہ صوبوں کا حصہ سابقہ حصے سے کم نہیں ہوگا، عددی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے 74 ارکان کے دستخط کے بعد ہمارا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے۔ یہ بات انہوں ںے پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے...
بارشیں نہ ہوئیں تو خشک سالی کے باعث تہران کو خالی کرنا پڑے گا: ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں جلد بارش نہ ہوئی تو دارالحکومت تہران کو شدید آبی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے نتیجے میں شہر کو خالی کرانے کی نوبت بھی آسکتی ہے۔جمعرات کو مغربی ایران کے شہر سنندج کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ حکومت ایک ساتھ معاشی، ماحولیاتی اور سماجی بحرانوں سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے۔ ایرانی صدر نے قحط سالی کے باعث پیدا ہونے والے پانی کے بحران کو ملک کے سنگین...
موصول شدہ چالان پر تاریخ بھی درج ،50 ہزار کے چالان موصول ہونے پر شہری نے سر پکڑ لیا پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے ایک ہی مقام پر اور2 دوسرے مقام پر ہوئے، حکیم اللہ شہر قائد میں ای چالان کا نظام بے قابو ہوگیا اور شہری کو ایک ہی روز میں 5 چالان مل گئے۔ حکیم اللہ کے مطابق اسے پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے جن میں سے چالان ایک ہی مقام پر اور2 دوسرے مقام پر ہوئے۔ شہری کے مطابق پہلے 3 چالان 12:03 منٹ پر ماڑی پور میں ہوئے، چوتھا اور پانچواں چالان 12 بجکر 13 منٹ پر حسن اسکوائر پر ہوا جب کہ تمام چالان سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر...
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے دوران جس طرح ایران کا ساتھ دیا کوئی ایرانی اسے بھلا نہیں سکتا۔ ایرانی سپیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان امت مسلمہ کیلئے ایک بہترین اثاثے کی مانند ہے، پاکستان اور ایران مشترکہ چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں، ان کا مل کر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر نے نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا...
سینئر صحافی عمار مسعود نے اسد طور کے خاتون صحافی فرزانہ علی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے درمیان سخت مکالمے کے دعوے کی تردید کر دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اسد طور نے دعویٰ کیاہے کہ نجی ٹی وی کی صحافی فرزانہ علی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے تلخ سوال کیا تو وہ برہم ہوئے لیکن ساتھ بیٹھے سینئر اینکر پرسن کامران شاہد نے مبینہ طور پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر پابندی لگا دینی چاہیے تاہم صحافی عمار مسعود نے اسد طور کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسد طور نے وی لاگ میں دعویٰ کیا کہ نجی ٹی وی کی صحافی فرزانہ علی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کہا کہ ہمارے لیئے تو ریاست آپ ہی ہیں، ہمارے ٹکرز بھی...
" میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے" ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان
کراچی (ویب ڈیسک) ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان نے کہا ہے کہ آج کی دنیا اتنی شفاف ہے کہ بھارت اپنی ناکامی چھپا نہیں سکتا، میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو، اور سفارتکاری کامیاب ہو لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے۔ ایکسپریس کے مطابق کراچی میں دو روزہ فیوچ سمٹ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ نے کہا کہ دشمن نے بھی اپنے سبق سیکھ لیے ہوں گے، اور بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔ لہٰذا ہمیں تیار رہنا چاہیے، تیاری میں ہی امن اور خوشحالی ہے، اب وقت ہے کہ فوج، بحریہ، اور...
انتخابی مہم کے دوران خود کو "امن کا امیدوار" کے طور پر متعارف کروانے اور نئی جنگیں شروع کرنے سے گریز کا وعدہ دینے والے انتہاء پسند امریکی صدر نے شیخیاں بگھارتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایران کیخلاف اسرائیلی ہوائی حملوں کی کمان "مَیں" نے کی! اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں شیخیاں بگھارتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ "مَیں" نے 12 روزہ جنگ میں ایران پر اسرائیلی حملے میں "بنیادی کردار" ادا کیا تھا۔ انتہاء پسند امریکی صدر نے دعوی کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل نے پہلے حملہ کیا تھا.. یہ حملہ بہت، بہت طاقتور تھا.. اور اس کی ذمہ داری "میرے پاس" تھی! واضح...
ویب ڈیسک : ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ فورسز نے شر گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران شدید مقابلے میں 9خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے، جن میں گڈی شر، اکبر شر سمیت دیگر شامل ہیں۔ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ رونتی کے کچے علاقے میں پرانی دشمنی کی وجہ سے ڈاکوؤں کے دو گروپوں کے درمیان پہلے تصادم ہوا۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن جب پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر براہ راست حملہ...
رائے ونڈ ؍ لاہور (این این آئی+نامہ نگار) عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ امیر جماعت مولانا نذرالرحمان کے فکر انگیز بیان سے شروع ہوگیا۔ مولانا محمد ابراہیم دہلوی اورمولانا نذر الرحمان نے کہا کہ اسلام اجتماعیت کا دین ہے جو جوڑ کا حکم دیتا ہے اور توڑ سے بچنے کی تلقین کرتا ہے۔ اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوئے بغیر دنیا و آخرت میں نجات ممکن نہیں، اللہ سے دوستی کر لیں ساری مشکلات سے نجات مل جائے گی، مقررین نے مزید کہا کہ اپنے دلوں کو کدورتوں اور بغض سے پاک رکھو، اللہ کی رحمت نازل ہوگی، عقیدے درست کر لیں، ختم نبوت کے بغیر سارے اعمال فارغ ہیں۔ دریں اثناء لاہور پولیس نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع...
میرپور ماتھیلو: ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ فورسز نے شر گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران شدید مقابلے میں چھ خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے، جن میں گڈی شر، اکبر شر سمیت دیگر شامل ہیں۔ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ رونتی کے کچے علاقے میں پرانی دشمنی کی وجہ سے ڈاکوؤں کے دو گروپوں کے درمیان پہلے تصادم ہوا۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر براہ راست حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار امجد شہید جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کے روز ’’اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ریڈریس سسٹم‘‘ (ایس اے ایم آر ایس) کا افتتاح کیا جسے انہوں نے ’’ایک انقلابی تبدیلی لانے والا اور قومی سطح پر قابلِ تقلید ماڈل‘‘ قرار دیا جو تعلیم میں اصلاحات کے مرکز میں ٹیکنالوجی اور شواہد پر مبنی منصوبہ بندی کو رکھتا ہے۔ مقامی ہوٹل میں صوبائی سطح کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ایس اے ایم آر ایس پہلی مرتبہ سندھ یا پاکستان کے کسی بھی صوبے میں متعارف کرایا گیا ایسا جامع ڈیجیٹل نظام ہے جو طلبہ کی حاضری، اسکول کے بنیادی ڈھانچے، اساتذہ کی کارکردگی اور تعلیمی نتائج کو باہم...
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑ پور کے علاقے سیدووالی سے مزدوروں کے اغوا کی خبر پر ڈیرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن کے دوران اغوا کاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کی زیر کمانڈ آپریشن میں 14 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت چوکس ہے اور...
اسلام آباد میں موجود ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا خواہاں ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ مسلم دنیا کا دفاعی اتحاد مزید مضبوط ہو۔ ایرانی اسپیکر نے زور دیا کہ اسلامی تعاون تنظیم کو نیٹو کی طرز پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج تشکیل دینی چاہیے جو امتِ مسلمہ کے اجتماعی دفاع کے لیے کام کرے۔ ان کے مطابق اس اتحاد کی موجودگی عالمی سطح پر مسلم ممالک کو ایک مضبوط اور بااثر آواز فراہم کرے گی۔ اس سے قبل ایف پی سی...
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اس معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرکا کہنا تھا کہ او آئی سی کو نیٹو کی طرز پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج تشکیل دینی چاہیے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرکا کہنا تھا پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو صرف فلسطینیوں کے تحفظ اور مدد کے لیے اپنی فوج غزہ بھیجنی چاہیے،کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے اسرائیلی تسلط مزید مضبوط ہو۔ 27 ویں ترمیم کو جو پارٹی...
ملاقات میں علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں موجود جوئے کے اڈوں، منشیات فروشوں، گیم زونز، مہاجرین کیساتھ ناروا سلوک اور شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء اور امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سے اہم ملاقات کی۔ جس میں علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں موجود جوئے کے اڈوں، منشیات فروشوں، گیم زونز، مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک اور شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں حاجی الطاف حسین، سید ضیاء، حاجی دولت، ہادی آغا، حاجی علی یاور، ڈاکٹر فراز، سید زمان اور حیدر...
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے جموں کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 نومبر 1947 کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوگرہ فوج، آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں 2 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا جبکہ نصف ملین مسلمانوں کو ہجرت پر مجبور ہونا پڑا۔ صدر مملکت کے مطابق عالمی برادری نے اس نسل کشی کو وہ توجہ نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی۔ کشمیر کی قربانیاں آج بھی نامکمل داستان کی یاد دہانی ہیں اور بھارت کا غیر قانونی قبضہ اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں ہونے دیا جائے گا، انہوں نے اس حوالے سے کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا۔مراد علی شاہ نے تقریب سےخطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ حاضری سسٹم کو صوبے کے اسکولوں کے بعد کالجز و جامعات میں بھی نافذ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہمیں علم ہونا چاہیے کہ بچے کہاں جارہے ہیں۔بعد ازاں میڈیا سےگفتگو میں مراد علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک...
وزیر اعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔مراد علی شاہ نے سندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا۔تقریب سےخطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ حاضری سسٹم کو سندھ کے اسکولوں کے بعد کالجز و جامعات میں نافذ کریں گے، ہمیں علم ہونا چاہیے کہ بچے کہاں جارہے ہیں۔بعد ازاں میڈیا سےگفتگو میں مراد علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول...
بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس ) بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جامعہ بلوچستان میں 84، بیوٹمز یونیورسٹی میں 59 افغان طلبا زیر تعلیم ہیں، لورالائی یونیورسٹی میں 22 اور ویمن یونیورسٹی میں 36 افغان طالبات زیر تعلیم ہیں۔جامعات کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیشتر طلبہ تعلیم کا سلسلہ ختم کرکے اپنے وطن واپس جاچکے ہیں، طالب علم اپنے وطن جا کر ویزا لے کر پاکستان آئیں اور تعلیم مکمل کریں۔انتظامیہ کے مطابق بلوچستان کی جامعات نے افغان طالب علموں کا کوٹہ بھی ختم...
مراد علی شاہ کا این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اعلان
—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اعلان کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں ہونے دیں گے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم میں اور بھی بہت ساری چیزیں ہیں۔ بچوں کی مانیٹرنگ کا نظام ہر اسکول میں ہونا چاہیے: مراد علی شاہسندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں علم ہونا چاہیے کہ بچے کہاں جارہے ہیں، بچوں کی مانیٹرنگ کا نظام ہر اسکول میں ہونا چاہیے۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ میں طلبہ...
بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) ملتوی کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان کی ٹیسٹنگ باڈی اور ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 9 نومبر 2025 کو ہونے والے لا ایڈمیشن ٹیسٹ کو موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے حوالے سے نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔ ایل اے ٹی کو صوبائی حکومت بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں 15 دن کی مدت کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کے فیصلے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔ ایل اے ٹی کے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے...
بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) ملتوی کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان کی ٹیسٹنگ باڈی اور ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 9 نومبر 2025 کو ہونے والے لا ایڈمیشن ٹیسٹ کو موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے حوالے سے نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔ ایل اے ٹی کو صوبائی حکومت بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں 15 دن کی مدت کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کے فیصلے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔ ایل اے ٹی کے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نئی ٹیسٹ کی...
کراچی: سندھ ہائیکورت نے پولیس حراست میں نوجوان عرفان کی ہلاکت سے متعلق گرفتار پولیس افسر کی ایف آئی اے کی جانب سے درج نئے مقدمے کے خلاف درخواست ریگولر بینچ کے روبرو قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لیے۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پولیس حراست میں نوجوان عرفان کی ہلاکت سے متعلق گرفتار پولیس افسر کی ایف آئی اے کی جانب سے درج نئے مقدمے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ اے ایس آئی عابد شاہ کی جانب سے درخواست آرٹیکل 199 کے تحت ریگولر بینچ کے روبرو دائر کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل عامر منصوب قریشی ایڈووکیٹ نے موقف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے بڑھتے ہوئے قرضوں کے پیش نظر نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ محدود کرنے کی تجویز دے دی ہے۔بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ نے مالیاتی گنجائش کا بڑا حصہ متاثر کیا ہے اور حکومت این ایف سی کے تحت صوبوں کے شیئر میں کمی لانے پر غور کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان سمیت بڑی سیاسی جماعتوں اور ماہرینِ معیشت کی جانب سے ایس ڈی پی آئی (SDPI) سالانہ کانفرنس کے دوران اس موضوع پر بحث سامنے آئی۔دوسری جانب حکومتی اتحاد 27 ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کی تیاری میں ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم...
ویب ڈیسک: لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہی کے وکیل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی۔ عدالت نے پرویز الہی کی ایک روزہ خاضری معافی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال واڑیچ نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی، محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ Ansa Awais Content Writer
ویب ڈیسک: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سٹارٹ اپس اور نئی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ اکاؤنٹ کھولنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ایس ای سی پی کے ای زی فائل پلیٹ فارمز کے درمیان ایک محفوظ اے پی آئی پر مبنی انضمام کے ذریعے ایک ہی دن میں کارپوریٹ اکائونٹ کھولنے کا عمل فعال کیا جائے گا۔ یہ ڈیجیٹل لنک نئی شامل شدہ کمپنیوں کو طریقہ کار کی تاخیر کو ختم کرنے اور انتظامی رکاوٹوں کو کم کرتے ہوئے فوری طور پر اپنا آپریشن شروع کرنے کے قابل بنائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی دستخط کی تقریب...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان میں فٹ بال کے لیے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی حمایت کو سراہتے ہوئے کھیل اور نوجوانوں کی شمولیت کے ذریعے علاقائی روابط کو مضبوط بنانے میں شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کے کردار کی تعریف کی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ کاروباری روز میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 44.960 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 54,912 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 22.155 بلین روپے رہی۔ اس کے بعد چاندی کے سودوں کی مالیت 5.008 بلین روپے، کوٹس کے سودوں کی مالیت 8.160 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی ما کی مالیت 22.155 بلین روپے رہی۔ اس کیلیت 2.155 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت 1.536 بلین روپے، جاپان ایکویٹی 225 کے سودوں کی مالیت 1.563 بلین روپے، پیلاڈیم کے سودوں کی مالیت1.040 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.238 بلین روپے، ایس پی 500...
ایبٹ آباد ،مسلسل برف باری کے باعث سڑک پر جمع ہونے والی برف کو بھاری مشینری کے ذریعے صاف کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ٹائون چیئرمن اقبال خاصخیلی اور صحافی یوسف شاھین تشدد کیس میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد ایس ایچ او عدالت کے احاطے سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل میرپور ساکرو کے ٹاؤن چیئرمین اقبال خاصخیلی اور مقامی صحافی یوسف شاہین کی گرفتاری کے دوران ان پر کیے گئے مبینہ تشدد کے مقدمے میں نامزد مکلی تھانے کے سابق ایس ایچ او مختیار کلہو?و کی ضمانت سیشن جج ٹھٹھہ کی عدالت نے مسترد کر دی۔ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم مختیار کلہو?و عدالت کے احاطے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہیذرائع کے مطابق، سابق ایس ایچ او مختیار کلہو?و نے گرفتاری سے قبل عارضی (عبوری) ضمانت حاصل کر رکھی تھی، جس کی...
مشہور اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کا امتحان دیا تھا جس کے بعد انہیں پولیس سروس میں تقرری کی پیشکش ہوئی۔ حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ یہ امتحان انہوں نے والدہ کی خواہش پر دیا تھا اور جب اس امتحان کے نتائج آئے تو ان توقع سے زیادہ نمبر آئے جس کے بعد انہیں پولیس سروس میں تقرری کی پیشکش بھی ہوئی۔ حمزہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ پولیس محکمے کو پاکستان کا ایک مضبوط ادارہ سمجھتے ہیں، تاہم وہ جانتے تھے کہ سرکاری ملازمت ان کے مزاج کے مطابق نہیں۔ اداکار نے بتایا کہ انہوں نے...
اپنے خطاب میں آیت اللہ جنتی نے امریکی جاسوس اڈے (سفارت خانے) کے تسخیر کے تاریخی واقعے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کی تاریخ میں ایک سنگِ میل قرار دیا، اور کہا کہ یہ واقعہ ایک طرف امریکہ کی استکباری فطرت کو بے نقاب کرنے کا سبب بنا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی شورائے نگہبان کے اجلاس سے خطاب میں آیت اللہ احمد جنتی نے ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے تعزیت پیش کی اور کہا کہ یہ ایام مکتبِ فاطمیہ کی معرفت حاصل کرنے اور اس کے تمدن ساز پیغام سے سبق لینے کا قیمتی موقع ہیں۔ انہوں نے مکتبِ فاطمیہ کی سب سے اہم خصوصیت کو حق طلبی اور حق کے دفاع میں جانثاری قرار دیتے...
اپنے خطاب میں آیت اللہ جنتی نے امریکی جاسوس اڈے (سفارت خانے) کے تسخیر کے تاریخی واقعے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کی تاریخ میں ایک سنگِ میل قرار دیا، اور کہا کہ یہ واقعہ ایک طرف امریکہ کی استکباری فطرت کو بے نقاب کرنے کا سبب بنا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی شورائے نگہبان کے اجلاس سے خطاب میں آیت اللہ احمد جنتی نے ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے تعزیت پیش کی اور کہا کہ یہ ایام مکتبِ فاطمیہ کی معرفت حاصل کرنے اور اس کے تمدن ساز پیغام سے سبق لینے کا قیمتی موقع ہیں۔ انہوں نے مکتبِ فاطمیہ کی سب سے اہم خصوصیت کو حق طلبی اور حق کے دفاع میں جانثاری قرار دیتے...
ویب ڈیسک : غلط یا ڈپلیکیٹ ای چالان منسوخ کرنے کے لیے اب شہری گھر بیٹھے اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک نیا آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے شہری غلط یا ڈپلیکیٹ ای چالان منسوخ کرا سکتے ہیں اور اس کے لیے PSCA آفس جانے یا قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اتھارٹی نے بتایا کہ اگر کسی ڈرائیور کو ایک ہی خلاف ورزی پر متعدد چالان موصول ہوں، جو سسٹم یا تکنیکی خرابی کے باعث جاری ہوئے ہوں، تو وہ اب اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم...
ومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ان کی کپتانی میں بھی تمام کھلاڑی بشمول شاہین آفریدی ایک لحاظ سے کپتان ہی تھے اور اب بھی شاہین ہوں یا کوئی بھی اگلا وہ اس کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار، پی سی بی سے اہم سوال بھی پوچھ لیے جنوبی افریقہ کے خلاف موجودہ سیریز کے منگل کو ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی کپتانی میں سارے ہی کپتان تھے لہٰذا شاہین آفریدی پہلے سے ہی کپتان تھے اب اگر ان کو باضابطہ کپتانی مل بھی گئی ہے تو ان کے اور...
پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز تنظیم (سیپ) نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ ایئرکرافٹ انجینئرز ہڑتال پر نہیں ہیں، فلائٹ سیفٹی اور ایئروردینس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پی آئی اے سیپ نے کہا کہ سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) نے واضح کیا ہے کہ قومی ایئرلائن کے انجینئرز ہڑتال پر نہیں ہیں، تمام انجینئرز اپنی ڈیوٹی پر موجود ہیں، ایئرکرافٹ انجنیئرز اپنی ذمہ داریاں ایوی ایشن کے حفاظتی اور تکنیکی ضوابط کے مطابق ادا کر رہے ہیں۔ سیپ نے کہا کہ پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرز صرف انہی طیاروں کو کلیئرنس دے رہے ہیں جو مکمل طور پر فٹ اور ایئروردی ہیں، جن طیاروں میں تکنیکی, حفاظتی خرابی ہے انکو بین الاقوامی حفاظتی معیار کے...
چینی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی جنونی اور استعماری پالیسیوں کے سامنے مزاحمت کرنی چاہئے تاکہ خطے میں بڑھتے ہوئے بحران کو روکا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج اپنے چینی ہم منصب "وانگ یی" سے ٹیلیفونک گفتگو كی۔ جس میں علاقائی و بین الاقوامی واقعات اور باہمی تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے سلامتی کونسل میں نام نہاد "اسنیپ بیک" کے عمل کو غیر قانونی قرار دینے میں چین کے ذمہ دارانہ اور اصولی موقف کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکہ...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ کسی کو 27ویں آئینی ترمیم پر حیرانی اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ستائیسویں آئینی ترمیم گڈگورننس اور بہتر ہم آہنگی سے متعلق ہے۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک دے دیا گیا انہوں نے کہاکہ ہم پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہییں، ترمیم کے معاملے پر ہم نے خود وزیراعظم سے رابطہ کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ بلدیاتی حکومت کو بھی آئین کے تحت حکومت سمجھا جائے، آئین لوکل...
9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے گرفتاری دے دی۔ جنید افضل ساہی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے تھے، عدالت نے متعلقہ تھانے میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا۔ جنید افضل ساہی نے تھانہ سول لائن میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔ نومئی مقدمات میں جنید ساہی کو تین سال کی سزا سنائی گئی تھی، جنید افضل ساہی پی پی 98 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ سزا کے بعد حلقہ خالی ہونے پر 23 نومبر کو پی پی 98 میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ای چالانز پر سیاست کرنا افسوسناک ہے۔ ٹریفک قوانین عوام کی بہتری کے لیے بنائے گئے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ فوڈ شارٹیج سے بچنے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر کسانوں کو سپورٹ فراہم کی جارہی ہے تاکہ گندم کی کاشت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ آج سے سندھ بھر میں کسانوں کو امدادی رقوم فراہم کی جارہی ہیں، جس کے تحت چار لاکھ انیس ہزار کسانوں کو فی ایکڑ چودہ ہزار روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ...
پشاور (نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ضلع خیبر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لی۔ کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران فورس نے پتھریلے علاقے شاکس میں چھپائی گئی 144 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات رات کی تاریکی میں ملک کے مختلف حصوں میں اسمگل کی جانی تھی۔ یہ منشیات باڑہ کے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش گروہ کی ملکیت بتائی جا رہی ہے، جس کے روابط علاقے تیرہ تک پھیلے ہوئے ہیں۔ اے این ایف ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار پروپلین بیگز برآمد کیے، جن میں 120 پیکٹ چرس موجود...
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالت کے واضح احکامات نہ ماننا توہینِ عدالت ہے اور وہ اس معاملے پر دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ ادائیگی کے لیے روانگی کے وقت نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید عدالت سے اجازت ملنے کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے، تاہم امیگریشن حکام نے انہیں ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود سفر کی اجازت نہیں دی۔ شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ ہی سے اپنے وکیل اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے واضح طور پر انہیں...
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ ادائیگی کے لیے روانگی کے وقت نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید عدالت سے اجازت ملنے کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے، تاہم امیگریشن حکام نے انہیں ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود سفر کی اجازت نہیں دی۔ شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ ہی سے اپنے وکیل اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے واضح طور پر انہیں عمرے کے لیے جانے کی اجازت دی تھی اور عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھی پہنچا دی گئی تھی، حتیٰ کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری محکمہ اطلاعات و کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمن میمن نے نذرت کالج حیدرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نئے شروع ہونے والے بی ایس انگلش لٹریچر پروگرام کے نئے سیکشن کا افتتاح کیا۔سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمن میمن نے انگلش، کیمسٹری، بائیولاجی، فزکس لیبس، لائبریری، اور کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا، اساتذہ و طالبات سے ملاقات کی اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے علامہ اقبال ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2022کے سیلاب سے تعلیمی اداروں کے انفرااسٹرکچر کو کافی نقصان پہنچا، تاہم حکومت سندھ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا...
دوحہ:۔ صدر ملکت آصف علی زرداری نے مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کے احترام پر مبنی سماجی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا ہے کہ غربت کے تمام مظاہر کو ختم کرنا، مکمل اور بامقصد روزگار کو فروغ دینا اور سب کے لیے باعزت کام کے مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ دوحہ میں منعقدہ ورلڈ سمٹ برائے سماجی ترقی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کے حوالے سے ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ عالمی ادارے جامع اور جوابدہ ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پالیسی سازی میں عوام کو مرکز میں رکھنے کے اپنے عزم پر قائم ہے جبکہ ہمارا جامع اور پائیدار...
ملاقات میں پاکستان ریڈیو کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا کی سرگرمیوں اور نقطہ نظر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیشنل ریڈیو میڈیا کی جنگ اور نوآبادیاتی اور استکباری ممالک کے منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے میں سب سے آگے ہے اور ثقافتی سفارت کاری پر انحصار کرتے ہوئے اقوام کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) کے نائب سربراہ احمد نوروزی کی سربراہی میں براڈکاسٹنگ کے وفد نے اپنے دورہ پاکستان کے دوسرے روز نیشنل ریڈیو آف پاکستان ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملاقات میں تکنیکی، تعلیمی اور نشریاتی مواد کے متعلق تعاون کو بڑھانے...
ملاقات میں پاکستان ریڈیو کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا کی سرگرمیوں اور نقطہ نظر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیشنل ریڈیو میڈیا کی جنگ اور نوآبادیاتی اور استکباری ممالک کے منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے میں سب سے آگے ہے اور ثقافتی سفارت کاری پر انحصار کرتے ہوئے اقوام کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) کے نائب سربراہ احمد نوروزی کی سربراہی میں براڈکاسٹنگ کے وفد نے اپنے دورہ پاکستان کے دوسرے روز نیشنل ریڈیو آف پاکستان ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملاقات میں تکنیکی، تعلیمی اور نشریاتی مواد کے متعلق تعاون کو بڑھانے...