ایس آئی ایف سی معاونت سے پاکستان میں کان کنی کے شعبہ میں ترقی کی راہ ہموار،ریکو ڈک منصوبے سے 37 سالوں میں 70 ارب ڈالر کی آمدن متوقع
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان میں کان کنی کے شعبہ میں ترقی کی راہ ہموار ہوگئی ہے ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کان کنی کی ترقی سے ملکی استحکام ،خوشحالی اور روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں کان کنی کے شعبے کی ترقی اور عالمی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
پاکستان میں نایاب معدنیات بشمول تانبہ، سونا، نمک اور کوئلہ کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔معدنیات کے موثر استعمال سے پاکستان کی آمدنی 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ریکو ڈک منصوبے سے 37 سالوں میں 70 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔پاکستان کے کان کنی کے شعبہ میں عالمی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔(جاری ہے)
امریکا ،جاپان، چین اور مشرق وسطیٰ کی جانب سے بھی سرمایہ کاری جلد متوقع ہے۔
کان کنی کے شعبہ کی ترقی کے لیے مالیاتی مراعات، معدنی وسائل تک رسائی اور اصلاحات اہم ہیں۔مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد کان کنی کے شعبہ کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ہے۔بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کان کنی کی ترقی سے ملکی استحکام ،خوشحالی اور روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ کان کنی صنعتی فروغ، ملازمتوں کی فراہمی اور پائیدار ترقی کا ایک اہم ذریعہ بن سکتی ہے۔ایس آئی ایف سی پاکستان میں کان کنی کے شعبہ کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان میں کان کنی کے کان کنی کے شعبہ ایس آئی ایف سی سے پاکستان کی ترقی
پڑھیں:
ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے، محسن نقوی
یوم اقبالؒ پر عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث ہے، علامہ اقبال ؒنے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر، اس کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے، علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نوجوان اپنی خودی پہچانیں، محنت سے پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر کریں، آج ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے۔