ایشیا کپ، ابھیشیک شرما نے محمد رضوان اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما شاندار فارم میں ہیں اور سری لنکا کے خلاف نصف سینچری کے ساتھ انہوں نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ابھیشیک مسلسل 7 اننگز میں 30 سے زائد رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ اعزاز محمد رضوان اور روہت شرما کے پاس تھا۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی
Stat Alert ???? – #TeamIndia opener Abhishek Sharma now has the most runs in a T20 Asia Cup edition ????????
He has scored 309 runs so far and becomes the first batter to achieve this feat.
— BCCI (@BCCI) September 26, 2025
اس کے ساتھ ہی انہوں نے محمد رضوان کے 281 رنز کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 309 رنز مکمل کرلیے، جب کہ ویرات کوہلی 276 رنز کے ساتھ اس فہرست میں پیچھے رہ گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
302 ابھیشیک شرما ریکارڈ محمد رضوان ویرات کوہلیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابھیشیک شرما ریکارڈ محمد رضوان ویرات کوہلی ابھیشیک شرما محمد رضوان ایشیا کپ
پڑھیں:
سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں:; افنان اللّٰہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کا بغیر ثبوت کے الزام لگانا بہت ہی افسوسناک ہے، سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اخلاق سے گری ہوئی بات کی، سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں۔ سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ آپ بانی سے محبت کرتے ہیں ٹھیک ہے لیکن اس ملک سے بھی محبت ہونی چاہیے، آپ کا لیڈر کرپشن کے کیس میں اندر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے لیے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی بنی تھی، 27ویں ترمیم پر آئینی عدالت کے قیام، آرٹیکل 243 اور ججز ٹرانسفر کی ترمیم ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ آئین بتاتا ہے کہ حکومت چلانے کے لیے کیا اصول و ضوابط ہوں گے، آئین میں بہتری کا اثر حکومت امور چلانے پر آئے گا اور براہ راست اثر عوام پر آئے گا۔ سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ اگر اکثریت ہو تو آئین میں ترامیم لانے میں کوئی برائی نہیں ہے۔