data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے الگ اور آزاد ریاست کا قیام فلسطینیوں کا حق قرار دیدیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام کوئی انعام نہیں بلکہ ان کا حق ہے اور اس حق سے انکار انتہا پسندوں کو ایک تحفہ دینے کے مترادف ہوگا۔

انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ واحد راستہ یہی ہے کہ دو خود مختار اور آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کا حصہ بنیں۔

انہوں نے مزید خطاب کرتے ہوئے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع کو ناقابل جواز قرار دیتے ہوئے اسے فوراً روکنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں بستیوں کی مسلسل توسیع کا کوئی جواز پیش نہیں کرسکتا، اس سے امن کی باقی امیدیں بھی ختم ہو رہی ہیں۔

یواین سیکرٹری جنرل نے ایک بار پھر جنگ بندی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ الحاق کا خطرہ اور آبادکاروں کے تشدد کی شدت کو فوری روکنا چاہئے۔

یاد رہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کانفرنس جاری ہے جس کی سربراہی فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کر رہے ہیں۔

مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کہا کہ

پڑھیں:

حیدرآباد: جے سی آئی المنائی کلب کے رہنما محمد ہاشم شیخ ودیگر رفیع احمد کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • تلہار: پریس کلب میں تلہار یونین آف جرنلسٹ کے اجلاس میں صحافی اپنے مسائل پیش کرتے ہوئے
  • سلامتی کونسل : پاکستان کی سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی شدید مذمت
  • حیدرآباد: جے سی آئی المنائی کلب کے رہنما محمد ہاشم شیخ ودیگر رفیع احمد کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز فیلڈ مارشل کی مداح نکلیں
  • مریم نواز برازیل جاتے ہوئے  لندن میں مختصر قیام کیلئے برطانیہ پہنچ گئیں
  • صحافیوں کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیاگیا اسکا آئین میں ذکر نہیں
  • ایئر کرافٹ انجینئرز اور قومی ایئر لائن کا تنازع، سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے صدر، سیکریٹری جنرل ملازمت سے برطرف
  • جماعت اسلامی خیبرپختونخواشمالی کے جنرل سیکرٹری ظہورخٹک اسپورٹس گالا کا افتتاح کررہے ہیں
  • فرانس : ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی‘ 10افراد زخمی
  • پروفیسر یونس کے روڈ میپ کی حمایت کرتے ہیں، نئے انتخابات کے بعد استحکام آئےگا، بنگلہ دیشی فوج